ٹیکسٹائلز کی وزارت
ٹیکسٹائل کے لیے پی ایل آئی اسکیم کا دوبارہ آغاز — ایم ایم ایف ملبوسات، ایم ایم ایف کپڑوں اور تکنیکی ٹیکسٹائل کی مصنوعات کے لیے نئی درخواستیں طلب
Posted On:
08 AUG 2025 3:57PM by PIB Delhi
صنعتی فریقین کی درخواستوں کے پیشِ نظر، وزارتِ ٹیکسٹائل نے فیصلہ کیا ہے کہ مین میڈ فائبر (ایم ایم ایف) ملبوسات، ایم ایم ایف کپڑوں اور تکنیکی ٹیکسٹائل کی مصنوعات کے لیے ’’ٹیکسٹائل کے لیے پیداوار سے منسلک ترغیبی (پی ایل آئی) اسکیم‘‘ کے تحت دلچسپی رکھنے والی کمپنیوں سے نئی درخواستیں طلب کرنے کے لیے پی ایل آئی اسکیم پورٹل کو دوبارہ کھولا جائے۔ یہ پورٹل 31 اگست 2025 تک کھلا رہے گا۔
تمام شرائط و ضوابط، جیسا کہ اس سے قبل متعلقہ اسکیم کے رہنما اصولوں اور سرکاری اعلامیوں کے ذریعے مطلع کیا گیا تھا، اس مرحلے کی درخواستوں پر بھی حسبِ سابق لاگو ہوں گے۔
وزارت تمام دلچسپی رکھنے والی کمپنیوں سے اپیل کرتی ہے کہ اس موقع سے فائدہ اٹھائیں اور مقررہ مدت کے اندر اپنی درخواستیں جمع کرائیں۔
رہنما اصولوں اور درخواست کے طریقۂ کار کی تفصیلات کے لیے درخواست گزاروں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ ’’ٹیکسٹائل کے لیے پی ایل آئی اسکیم‘‘ کے سرکاری پورٹل
https://pli.texmin.gov.in/
یا وزارت کی ویب سائٹ
https://texmin.nic.in/
ملاحظہ کریں۔
*****
ش ح۔ ش ا ر۔ ول
Uno-4428
(Release ID: 2154435)