کیمیکلز اور فرٹیلائزر کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

آن لائن فارمیسیوں کے ذریعہ نشہ آور درد کش ادویات/نفسیاتی بیماریوں سے متعلق ادویات کی فروخت


ڈرگز اینڈ کاسمیٹکس ایکٹ 1940 کے تحت ریاستی حکومت کی طرف سے مقرر کردہ اسٹیٹ لائسنسنگ اتھارٹیز (ایس ایل اے) درد کش اور نفسیاتی بیماریوں سے متعلق ادویات سمیت ادویات کی فروخت اور تقسیم کو منظم کرتی ہیں

ادویات کی آن لائن فروخت کو جامع طور پر منظم کرنے کے مقصد سے، حکومتِ ہند نے 28.8.2018 کو ایک مسودہ قواعد نامہ شائع کیا تھا  اور عوام و متعلقہ فریقین سے اس پر رائے طلب کی ہے

Posted On: 08 AUG 2025 5:12PM by PIB Delhi

لوک سبھا میں آج  کیمیکلز  اور کھادوں  کی مرکزی وزیر مملکت محترمہ انوپریا پٹیل نےایک سوال کےتحریری  جواب میں یہ معلومات فراہم کی ہے کہ درد کش اور نفسیاتی بیماریوں سے متعلق  ادویات سمیت ادویات کی فروخت اور تقسیم کو ڈرگز اینڈ کاسمیٹکس ایکٹ 1940 اور اس کے تحت بنائے گئے قواعد کے تحت ریاستی حکومت کی جانب سے مقرر کردہ اسٹیٹ لائسنسنگ اتھارٹیز (ایس ایل اے ) کے ذریعے منظم کیا جاتا ہے۔ ایس ایل اے کو اس ایکٹ اور قواعد کے تحت اس کے نفاذ اور نگرانی کے لیے اختیارات حاصل ہیں، اور کسی بھی عدم تعمیل کی صورت میں وہ اس ایکٹ اور قواعد کے مطابق کارروائی کر سکتی ہیں۔

اس کے علاوہ ، ادویات کی آن لائن فروخت کو جامع طور پر منظم کرنے کے لیے، حکومتِ ہند نے 28.8.2018 کو ایک نوٹیفکیشن کے ذریعے مسودہ قواعد شائع کیے ہیں، جن میں عوام اور متعلقہ فریقین سے 1945 کے ڈرگز رولز میں مجوزہ ترامیم پر آراء طلب کی گئی ہیں تاکہ ای-فارمیسی کے ذریعے ادویات کی فروخت اور تقسیم سے متعلق ضوابط کو شامل کیا جا سکے۔

ان مسودہ قواعد میں ای-فارمیسی کی رجسٹریشن، ای-فارمیسی کا وقتاً فوقتاً معائنہ، ای-فارمیسی کے ذریعے ادویات کی تقسیم یا فروخت کا طریقہ کار، ای-فارمیسی کے ذریعے ادویات کی تشہیر پر پابندی، شکایات کے ازالے کا نظام، ای-فارمیسی کی نگرانی وغیرہ سے متعلق دفعات شامل ہیں۔

 

 

***********

ش ح۔ ام ۔ م ش

 (U:4417


(Release ID: 2154400)
Read this release in: English , Hindi