اسٹیل کی وزارت
تیار شدہ اسٹیل کی درآمد
Posted On:
08 AUG 2025 4:46PM by PIB Delhi
مالی سال 2023-24 کے دوران تیار شدہ اسٹیل کی درآمد 8.32 ملین ٹن تھی، جو مالی سال 2022-23 کے مقابلے میں 38فیصد کا اضافہ کو ظاہر کرتی ہے۔ مالی سال 2023-24 کے دوران تیار شدہ اسٹیل کی درآمد کی ملک وار تفصیلات ضمیمہ اول میں موجود ہیں۔
اسٹیل ایک غیر منظم شعبہ ہے اور حکومت ملک میں اسٹیل کے شعبے کی ترقی کے لیے سازگار پالیسی ماحول پیدا کر کے سہولت کار کے طور پر کام کرتی ہے ۔ درآمد اور برآمد سے متعلق فیصلے اسٹیل کمپنیاں تکنیکی-تجارتی تحفظات اور مارکیٹ کی حرکیات کی بنیاد پر کرتی ہیں ۔
حکومت نے درآمدات میں کمی اور ملکی اسٹیل ساز کمپنیوں کی مسابقت کو بہتر بنانے کے لیے درج ذیل اقدامات کیے ہیں تاکہ درآمدات پر انحصار کم کیا جا سکے:-
- حکومت کی خریداری کے لیے ‘میٖڈ ان انڈیا’ا سٹیل کو فروغ دینے کے لیے گھریلو طور پر تیار شدہ لوہا اور اسٹیل مصنوعات (ڈی ایم آئی اینڈ ایس پی )پالیسی کا نفاذ۔
- ملک میں ’اسپیشلٹی ا سٹیل‘ کی تیاری کو فروغ دینے اور سرمایہ کاری کو راغب کر کے درآمدات کو کم کرنے کے لیے اسپیشلٹی اسٹیل کے لیے پروڈکشن لنکڈ انسینٹو (پی ایل آئی) اسکیم کا آغاز۔
- اسٹیل کوالٹی کنٹرول آرڈر کا نفاذ کیا گیا ہے، جس کے ذریعے گھریلو بازار اور درآمدات میں ناقص اور عیب دار اسٹیل مصنوعات پر پابندی عائد کی گئی ہے تاکہ صنعت، صارفین اور عوام کو معیاری اسٹیل دستیاب ہو سکے۔
- مرکزی بجٹ 2024-25 میں، گھریلو صنعت کاروں کی حمایت اور ملکی اسٹیل کی پیداوار کو فروغ دینے کے لیے درج ذیل اقدامات کیے گئے:-
اے ۔اسٹیل صنعت کے خام مال فرّو-نکل اور مولیبدینم کے معدنیات اور مرتکزات پر بنیادی(بیسک) کسٹم ڈیوٹی (بی سی ڈی ) 2.5فیصد سے صفر کر دی گئی ہے۔
بی ۔فیرس اسکریپ (لوہے کا ضائع شدہ مواد)پر بی سی ڈی کی چھوٹ 31.03.2026 تک جاری رکھی گئی ہے ۔
سی ۔کولڈ رولڈ گرین اورینٹڈ (سی آر جی او) اسٹیل کی تیاری کے لیے مخصوص خام مال پر چھوٹ 31 مارچ 2026 تک جاری رکھی گئی ہے۔ مزید برآں، یہ چھوٹ ایسے مخصوص خام مال پر بھی بڑھا دی گئی ہے جو سی آر جی او اسٹیل کی تیاری کے لیے ٹیریف آئٹم 7226 11.00 کے تحت آتے ہیں۔
- اینٹی ڈمپنگ ڈیوٹی (اے ڈی ڈی) اقدامات کچھ اسٹیل مصنوعات جیسے ہموار ٹیوبیں ، پائپ اور لوہے ، مرکب دھات ، یا غیر مرکب اسٹیل (کاسٹ آئرن اور سٹینلیس سٹیل کے علاوہ) (چین پی آر سے) الیکٹرو جستی اسٹیل (کوریا آر پی ، جاپان ، سنگاپور سے) سٹینلیس اسٹیل ہموار ٹیوبیں اور پائپ (چین پی آر سے) ویلڈڈ سٹینلیس سٹیل پائپ اور ٹیوبیں (ویتنام اور تھائی لینڈ سے) اس وقت موجود ہیں ۔
- چین اور ویتنام سے درآمد ہونے والے ویلڈڈ سٹینلیس اسٹیل کے پائپ اور ٹیوب پر کاؤنٹر ویلنگ ڈیوٹی (سی وی ڈی ) عائد ہے۔
- حکومت نے کچھ نان الائے اور الائے سٹیل کے فلیٹ پروڈکٹس کی درآمدات پر 200 دنوں کے لیے 12فیصد (بارہ فیصد) ایڈ ویلیورم عارضی سیف گارڈ ڈیوٹی عائد کر دی ہے۔
- اسٹیل امپورٹ مانیٹرنگ سسٹم (ایس آئی ایم ایس ) کو جدید بنایا گیا ہے اور 25 جولائی 2024 کو زیادہ مؤثر نگرانی کے لیے ایس آئی ایم ایس 2.0 متعارف کروایا گیا تاکہ ملکی اسٹیل صنعت کے خدشات کو دور کیا جا سکے۔
ضمیمہ اول
مالی سال 2023-24 کے دوران تیار شدہ اسٹیل کی ملک وار درآمدات کی تفصیلات:-
2023-24 میں تیار اسٹیل کی ملک وار درآمدات
|
نمبر شمار
|
ملک
|
مقدار ('000 ٹن)
|
1
|
چین
|
2,687
|
2
|
کوریا
|
2,670
|
3
|
جاپان
|
1,274
|
4
|
ویتنام
|
737
|
5
|
تائیوان
|
185
|
6
|
نیپال
|
120
|
7
|
انڈونیشیا
|
94
|
8
|
جرمنی
|
80
|
9
|
تھائی لینڈ
|
58
|
10
|
روس
|
53
|
11
|
یو اے ای
|
52
|
12
|
آسٹریلیا
|
52
|
13
|
سعودی عرب
|
39
|
14
|
اٹلی
|
23
|
15
|
یو ایس اے
|
20
|
16
|
سویڈن
|
20
|
17
|
ہانگ کانگ
|
18
|
18
|
بیلجیم
|
17
|
19
|
رومانیہ
|
17
|
20
|
فرانس
|
15
|
21
|
دوسرے
|
90
|
کل
|
8,321
|
ماخذ: جوائنٹ پلانٹ کمیٹی (جے پی سی)
|
یہ معلومات اسٹیل اور بھاری صنعتوں کے وزیر جناب ایچ ڈی کمار سوامی نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی ۔
*****
ش ح-ش آ-م الف
UR No-4390
(Release ID: 2154360)