زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ایف پی اوایس کی تشکیل اور فروغ

Posted On: 08 AUG 2025 4:57PM by PIB Delhi

مرکزی شعبہ جاتی اسکیم ۱۰ ہزار فارمر(کسان) پروڈیوسر آرگنائزیشن کی تشکیل اور فروغ کے تحت  دس ہزار کسان پروڈیوسر آرگنائزیشن (ایف پی او ایس) رجسٹر کی جا چکی ہیں۔

اس اسکیم کے تحت رجسٹر کی گئی ہر ایف پی اوکو تین سال کی مدت میں انتظامی اخراجات کے لیے 18 لاکھ روپے فراہم کیے جاتے ہیں۔ اس کے علاوہ، ہر ایف پی اوکو میچنگ ایکوئٹی گرانٹ کے طور پر زیادہ سے زیادہ 15 لاکھ روپے دیے جاتے ہیں (ہر کسان کے لیے 2000 روپے کے حساب سے)، اور اہل مالیاتی اداروں سے پروجیکٹ لون کے لیے 2 کروڑ روپے تک کی کریڈٹ گارنٹی سہولت بھی فراہم کی جاتی ہے۔حکومت ریاستوں کے ساتھ مل کر ان ایف پی اوکو ان پٹ لائسنس حاصل کرنے میں مدد فراہم کر رہی ہے، جن میں بیج، کھاد، زہریلے ادویات ،منڈی وغیرہ کے لائسنس شامل ہیں، تاکہ یہ ادارے زرعی کاروباری اداروں کے طور پر کام کر سکیں۔یہ ایف پی اوایس مختلف ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر رجسٹر کیے جا چکے ہیں، جیسے کہ ای-این اے ایم (الیکٹرانک نیشنل ایگریکلچر مارکیٹ)، او این ڈی سی (اوپن نیٹ ورک فار ڈیجیٹل کامرس)، اور جی ای ایم (گورنمنٹ ای-مارکیٹ پلیس)، تاکہ انہیں ڈیجیٹل مارکیٹوں تک رسائی حاصل ہو سکے۔اس اسکیم میں تمام اسٹیک ہولڈر کی تربیت کے لیے ڈیجیٹل ذرائع سے ٹریننگ فراہم کرنے کا انتظام بھی موجود ہے، تاکہ وہ اپنی سہولت کے مطابق اپنی صلاحیتوں میں اضافہ کر سکیں۔

اس کے علاوہ، سرکاری اسکیموں سے آگاہی پیدا کرنے اور مارکیٹ روابط کو فروغ دینے کے لیے ہفتہ وار ویبینار کا انعقاد کیا جاتا ہے۔

اس اسکیم کے تحت ایف پی اوایسکی مدد کے لیے کیے گئے مختلف اقدامات کا نتیجہ 30 جون، 2025 تک مجموعی کاروبار 5,035.5 کروڑ روپئے رہا ہے۔

یہ معلومات زراعت اور کسانوں کی بہبود کے وزیر مملکت جناب رام ناتھ ٹھاکر نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی ۔

*****

ش ح-ش آ-م الف

UR No-4394

 


(Release ID: 2154342)
Read this release in: English , Hindi