اسٹیل کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

حکومت نے تمام اسٹیل مصنوعات کی درآمد کے لیے اسٹیل امپورٹ مانیٹرنگ سسٹم (ایس آئی ایم ایس) 2.0 پورٹل پر رجسٹریشن کے لیے پیشگی رجسٹریشن کی مدت میں ترمیم کی ہے

Posted On: 08 AUG 2025 3:58PM by PIB Delhi

متعدد نمائندگیوں پر غور کرتے ہوئے، حکومتِ ہند نے تمام اسٹیل مصنوعات کی درآمد کے لیے اسٹیل امپورٹ مانیٹرنگ سسٹم (ایس آئی ایم ایس)  2.0 پورٹل پر رجسٹریشن کے لیے پیشگی رجسٹریشن کی مدت میں ترمیم کی ہے، سوائے ان اشیاء کے جو آئی ٹی سی(ایچ ایس)2022 کے ہیڈنگ7204 کے مخصوص ایچ ایس کوڈز کے تحت آتی ہیں، جیسا کہ درج ذیل ہے:

 

ملک

مدت

نیپال، بھوٹان

درآمدی کنسائنمنٹ کی آمد کی متوقع تاریخ سے پہلے 60ویں دن سے پہلے نہیں اور دوسرے دن کے بعد نہیں

یو اے ای، عمان

درآمدی کنسائنمنٹ کی آمد کی متوقع تاریخ سے پہلے 60ویں دن سے پہلے نہیں اور چوتھے دن کے بعد نہیں

سنگاپور، ملائیشیا، انڈونیشیا

درآمدی کنسائنمنٹ کی آمد کی متوقع تاریخ سے پہلے 60 ویں دن سے پہلےنہیں اور 5 ویں دن کے بعد نہیں

 

آئی ٹی سی(ایچ ایس)، 2022 کے ہیڈنگ 7204 کے مخصوص ایچ ایس کوڈز کے تحت آنے والی اشیاء کی درآمد کے لیے پیشگی رجسٹریشن کی مدت کو اس طرح تبدیل کیا گیا ہے کہ رجسٹریشن متوقع درآمدی کھیپ کی آمد کی تاریخ سے قبل’’60ویں دن سے پہلے نہیں اور دوسرے دن کے بعد نہیں ‘‘ کی جائے۔ باقی تمام شرائط اور ضوابط 13 جون 2025 کے نوٹس کے مطابق ویسے ہی برقرار رہیں گے۔ اس ترمیم شدہ رجسٹریشن مدت کا مقصد کاروبار میں آسانی کو مزید فروغ دینا اور اسٹیل مصنوعات کی درآمد کے عمل کو مؤثر بنانا ہے۔ یہ تبدیلی 5 اگست 2025 سے نافذ العمل ہو گئی ہے۔

************

 

ش ح ۔ ش ب ۔ م ا

Urdu No-4382

 


(Release ID: 2154241)
Read this release in: English , Hindi