قبائیلی امور کی وزارت
ثقافتی رقصوں کا تحفظ اور فروغ
प्रविष्टि तिथि:
31 JUL 2025 4:58PM by PIB Delhi
لوک سبھا میں قبائلی امور کے مرکزی وزیر مملکت (ایم او ایس) جناب درگاداس یوکی نے آج جناب دگوملا پرساد راؤ کے ایک غیر ستارہ والے سوال کے جواب میں بتایا کہ قبائلی امور کی وزارت، حکومتِ ہند، مرکزی طور پر اسپانسر شدہ اسکیم ‘ٹرائبل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کو سپورٹ’کے تحت قبائلی تحقیقی اداروں (ٹی آر آئیز )کو مالی تعاون فراہم کرتی ہے۔ یہ تعاون ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں(یو ٹیز) ، بشمول قبائلی تحقیقی ادارہ آندھرا پردیش، کی جانب سے پیش کردہ سالانہ ایکشن پلان کی بنیاد پر دیا جاتا ہے، جس کی منظوری قبائلی امور کی سکریٹری کی سربراہی میں اعلیٰ سطحی کمیٹی دیتی ہے۔
اس اسکیم کے تحت، دیگر سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ، تحقیق و دستاویزی کام، تربیت و صلاحیت سازی کے پروگرام، قبائلی تہواروں کا انعقاد، منفرد ثقافتی ورثے اور سیاحت کے فروغ کے لیے یاترائیں اور قبائلیوں کے باہمی تبادلہ دوروں کا اہتمام شامل ہے، تاکہ ان کے ثقافتی طریقوں—جن میں رقص کی مختلف شکلیں، زبانیں اور رسم و رواج شامل ہیں، کو تحفظ اور فروغ دیا جا سکے۔
ٹرائبل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ (ٹی آر آئیز ) بنیادی طور پر ریاستی حکومت یا مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی انتظامیہ کے ماتحت ادارے ہوتے ہیں۔
آندھرا پردیش حکومت کی جانب سے اطلاع دی گئی ہے کہ ریاست میں قبائلی ثقافتی رقصوں کے تحفظ اور فروغ کے لیے درج ذیل اہم اقدامات کیے گئے ہیں:
(5) قبائلی رقص کی اشکال پر ویڈیو دستاویزات مکمل کی گئی ہیں جن میں دھیمسا، میورا جو کھونڈ (پی وی ٹی جی ) کے ذریعہ پیش کیا جاتا ہے، تھونگسنگ جو ساوارا (پی وی ٹی جی ) کے ذریعہ انجام دیا جاتا ہے، کوممو کویا جو کویا کے ذریعہ پیش کیا جاتا ہے، اور چینچاتا رقص جو چینچو (پی وی ٹی جی ) کے ذریعہ پیش کیا جاتا ہے، شامل ہیں جو ڈیجیٹل ذخیرہ کے لیے تیار کی گئی ہیں۔
یہ پانچ ویڈیوز ایم او ٹی اے کی ویب سائٹ، ٹی آر آئی کے یوٹیوب چینل وغیرہ پر اپلوڈ کی گئی ہیں۔:
اس کے علاوہ، آندھرا پردیش حکومت نے آنے والی نسلوں کے لیے ان ثقافتی رقصوں کے تحفظ اور بقا کے لیے کئی اقدامات کیے ہیں ۔ آئی ٹی ڈی اے کی سطح پر، کویا قبیلے کے کومو قبائلی رقص کے ثقافتی فنکاروں کو زندہ ثقافتی ورثے کی نمائش کے لیے تمام اہم مواقع، قبائلی تہواروں، میلوں، سرکاری تقریبات اور افتتاحی تقریبات وغیرہ میں کومو کویا رقص پیش کرنے کی ترغیب دی جاتی ہے۔
قبائلی ثقافتی رقصوں جیسے کہ کویا کے کوممو رقص کو مستقبل کی نسلوں تک منتقل کرنے کے لیے اسکول کے نصاب میں شامل کرنے کی کوئی تجویز وزارت کے زیر غور نہیں ہے۔
***
UR- 4368
(ش ح۔اس ک ۔ ا ک م)
(रिलीज़ आईडी: 2154216)
आगंतुक पटल : 26