ٹیکسٹائلز کی وزارت
بین الاقوامی سطح پر آرگینک ٹیکسٹائل اور قدرتی طور پر رنگین ملبوسات کا فروغ
Posted On:
08 AUG 2025 2:33PM by PIB Delhi
ٹیکسٹائل کے وزیر مملکت جناب پبیترا مارگریتا نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں بتایا کہ حکومت نے نامیاتی ٹیکسٹائل اور قدرتی رنگ کے ملبوسات کو فروغ دینے کے مقصد سے کئی اقدامات کیے ہیں جیسے:
- حکومت، نیشنل ہینڈلوم ڈیولپمنٹ پروگرام کے تحت، اپنے دو اجزاء یعنی‘میگا کلسٹر ڈیولپمنٹ پروگرام’ اور ‘نیڈ بیسڈ اسپیشل انفراسٹرکچرل پروجیکٹس’ کے ذریعے قدرتی/سبزیوں کے رنگوں کو فروغ دینے اور ریاستی حکومتوں کی تجاویز کی وصولی پر ڈائی ہاؤسز کے قیام کے لیے مالی امداد فراہم کر رہی ہے۔
- ٹیکسٹائل کی وزارت نے ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ اسکیم کے تحت قدرتی رنگوں سے متعلق تحقیق و ترقی کے 3 پروجیکٹوں کی منظوری دی ہے۔
- وزارتِ ٹیکسٹائل نے اعلیٰ معیار کی ہینڈلوم مصنوعات کی برانڈنگ کو فروغ دینے کے لیے‘‘انڈیا ہینڈلوم برانڈ’’ (آئی ایچ بی) کے نام سے ایک اہم پہل کا آغاز کیا ہے، جس کا مقصد صفر نقائص اور ماحول دوست پیداوار کو یقینی بنانا ہے۔ اس اقدام کے تحت، ٹیکسٹائل کمیٹی جو وزارتِ ٹیکسٹائل کے تحت ایک قانونی ادارہ ہےان مصنوعات کی رجسٹریشن کرتی ہے جو قدرتی رنگوں کے استعمال کے معیار پر پوری اترتی ہیں، اور ان کی مارکیٹنگ میں فعال کردار ادا کرتی ہے۔
- وزارت کی جانب سے زرعی ویلیو چین میں پائیداری اور ویلیو ایڈیشن کو فروغ دینے کے لیے ایک منصوبہ جاری ہے، جس کا مقصد بھارت میں نامیاتی کپاس (آرگینک کوٹن) کی فراہمی میں اضافہ کرنا ہے۔ یہ منصوبہ بین الاقوامی برانڈز کے ساتھ مارکیٹ روابط کو مستحکم بنانے میں بھی معاون ثابت ہو رہا ہے۔
- آئی سی اے آر – سی آئی سی آر نے متعدد باہمی تعاون کے اقدامات کیے ہیں جیسے نامیاتی کپاس کی پیداوار کے طریقوں کی ترقی، تجارتی کاشت کے لیے قدرتی طور پر رنگین کپاس کی بیج کی اقسام کا اجرا، اور نامیاتی قدرتی رنگ والی کپاس کی پیداوار کو بڑھانا۔
- بھارت ٹیکس 2025 میں نامیاتی ریشوں کی نمائش کی گئی، جس میں ملک ویڈ، نامیاتی کپاس اور دیگر قدرتی ریشوں کے ساتھ ساتھ قدرتی رنگوں کو بھی اجاگر کیا گیا۔ اس نمائش کا مقصد عوام میں بیداری پیدا کرنا اور ان ماحول دوست مواد کے استعمال کو فروغ دینا تھا۔
******
ش ح۔ ش ت۔ رب
U. No. 4363
(Release ID: 2154125)