خلا ء کا محکمہ
azadi ka amrit mahotsav

پارلیمنٹ سوال: اثاثہ جات کا انتظام اور بھون جی آئی ایس پلیٹ فارم کا استعمال

Posted On: 07 AUG 2025 3:24PM by PIB Delhi

بھوون پورٹل کے  ایکسس لاگ سے پتہ چلتا ہے کہ جھارکھنڈ اسپیس ایپلی کیشن سنٹر (جے ایس اے سی)، آبی وسائل کے محکمے اور جھارکھنڈ حکومت کے محکمہ آبپاشی اور سنٹرل یونیورسٹی آف جھارکھنڈ نے بھوون پنچایت پورٹل پر میزبان 1:10,000 پیمانے کے لینڈ یوز لینڈ کور (ایل یو ایل سی) ڈیٹا تک رسائی حاصل کی ہے۔ تاہم، اس ایل یو ایل سی ڈیٹا کی مدد سے ان صارفین کی جانب سے کی گئی درخواستوں کی تفصیلات محکمہ خلائی کے پاس دستیاب نہیں ہیں۔

بھوون پر سیٹلائٹ پر مبنی جغرافیائی ہوسٹ تمام صارفین کے لیے مفت دستیاب ہے۔ ذیل میں جھارکھنڈ ریاست کے صارف محکموں کی فہرست ہے جنہوں نے ان ڈیٹاسیٹس تک رسائی حاصل کی ہے۔

  1. محکمہ جنگلات ماحولیات اور موسمیاتی تبدیلی
  2. جھارکھنڈ اسٹیٹ رورل روڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی، دیہی تعمیراتی محکمہ
  3. محکمہ دیہی ترقیات
  4. ڈائریکٹر ڈیری ڈیولپمنٹ رانچی
  5. ڈائریکٹوریٹ آف فشریز
  6. محکمہ آب پاشی
  7. جھارکھنڈ اسپیس ایپلیکیشن سینٹر
  8. جھارکھنڈ اسٹیٹ ایگریکلچرل مارکیٹنگ بورڈ، رانچی
  9. معمولی آب پاشی ڈویژن، گوڈا
  10. محکمہ شہری ترقیات اور ہاؤسنگ
  11. آبی وسائل کا محکمہ
  12. ضلعی انتظامیہ، کھونٹی
  13. دھنباد میونسپل کارپوریشن
  14. دمکا میونسپل کونسل، دمکا

محکمہ نے اثاثوں کی ریکارڈنگ اور نگرانی کے لیے کسی بھی گرام پنچایت کو سیٹلائٹ امیجری یا موبائل جی آئی ایس خدمات سے منسلک نہیں کیا گیاہے۔

 

یہ معلومات وزیر اعظم کے دفتر میں مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج)، سائنس اور ٹیکنالوجی، ارتھ سائنسز، عملہ، عوامی شکایات اور پنشن، جوہری توانائی کے محکمہ اور خلائی محکمہ کے وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آج ایوان بالا-  راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی۔

******

(ش ح – ظ ا- ع ن)

UR No. 4340


(Release ID: 2154024)
Read this release in: English , Hindi , Bengali