وزارت خزانہ
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی اشیاء اور خدمات ٹیکس (سی جی ایس ٹی) دہلی ساؤتھ کمشنریٹ نے تین فرموں میں 16.30 کروڑ روپے کی اشیاء اور خدمات ٹیکس (جی ایس ٹی) کی چوری کا پتہ لگایا؛ ایک گرفتار

Posted On: 07 AUG 2025 6:32PM by PIB Delhi

مرکزی اشیاء اور خدمات ٹیکس(سی جی ایس ٹی) دہلی ساؤتھ کمشنریٹ کی اینٹی- ایویژن برانچ نے تقریباً 16.30 کروڑ روپے کے اشیاء اور خدمات ٹیکس (جی ایس ٹی) کی چوری  کی سازش رچنے کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کیا ہے۔ یہ گرفتاری جی ایس ٹی ریٹرن ڈیٹا کے تفصیلی تجزیہ کے بعد کی گئی۔

تحقیقات سے یہ بات سامنے آئی کہ انسانی وسائل کی فراہمی اور سہولت کے انتظام کی خدمات کے ساتھ قریب سے جڑی تین کمپنیاں کئی مالی سال سے مسلسل اپنی جی ایس ٹی دین داریوں کو کم رپورٹ کر رہی تھیں۔

ان اداروں نے ظاہری سپلائی کا انکشاف کیا تھا اور صارفین سے جی ایس ٹی وصول کیا تھا۔ تاہم، وہ متعلقہ ٹیکس واجبات ادا کرنے میں ناکام رہے۔ جمع کردہ تفریق ٹیکس، جو حکومت کو ادا نہیں کیا گیا تھا، سی جی ایس ٹی ایکٹ، 2017 کی واضح خلاف ورزی کرتے ہوئے،دوسری جگہ بھیج دیا گیا تھا۔

گرفتار کیا گیاشخص تینوں اداروں میں مشترکہ طور پر ڈائریکٹر اور کنٹرولر پایا گیا اور دوران تفتیش اس نے ٹیکس چوری کا اعتراف کیا۔ یہ جرم سی جی ایس ٹی ایکٹ 2017 کے سیکشن 132(1)(ڈی) کے تحت آتا ہے اور سیکشن 132(1)(i) کے تحت قابل سزا ہے۔ چونکہ چوری کی گئی رقم  5 کروڑ روپےسے زیادہ ہے، اس لیے ایکٹ کی دفعہ 132(5) کے تحت یہ جرم سنگین ہے اور ناقابل ضمانت ہے۔ گرفتار کئے گئےشخص کو ڈیوٹی مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا گیا اور اسے 14 روزہ عدالتی حراست میں بھیج دیا گیا۔

رقم کے بہاؤ کا پتہ لگانے اور اضافی فائدہ اٹھانے والوں کی شناخت کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔

***********

ش ح ۔ م ش ۔ ف ر

U-4348


(Release ID: 2154021)
Read this release in: English , Hindi