وزارات ثقافت
azadi ka amrit mahotsav

سمویدھان ہتیا دیوس کاانعقاد

Posted On: 07 AUG 2025 4:13PM by PIB Delhi

حکومت ہند نے وزارت ثقافت اور وزارت داخلہ کے توسط سے باضابطہ طور پر مطلع کیا ہے کہ 1975 میں نافذ ایمرجنسی کے موقع پر ہر سال 25 جون کو "سمویدھان ہتیا دیوس" منایا جائے گا۔ 50 ویں سالگرہ کے موقع پر، حکومت ملک بھر میں مختلف تقریبات کے ساتھ 25.06.2024 سے 25.06.2026تک سمویدھان ہتیا دیوس منا رہی ہے۔ دو سال تک جاری رہنے والی یادگاری سرگرمیوں کے انعقاد کے لیے اس سلسلے میں تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو پہلے ہی ضروری ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ ثقافت کی وزارت نے اہم موضوعاتی نمائشوں کے آغاز کی بھی نگرانی کی اور اس بات کو یقینی بنایا کہ ہر ریاست اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں 50 نمایاں مقامات پر عوامی جلسے اور تعلیمی سیمینار جیسی سرگرمیاں منعقد کی جائیں۔

یہ ایک قومی یادگاری تقریب ہے جس میں تعلیم اور عوامی شرکت پر خصوصی توجہ دی جاتی ہے۔ اس کے لیے وضع کردہ معیارات درج ذیل ہیں:

  • ملک بھر کے تعلیمی اداروں بشمول یونیورسٹیوں، کالجوں اور اسکولوں میں ہونے والی تقریبات کی تعداد۔
  • حاضری کے ریکارڈ، تصاویر اور تقریب کی رپورٹس کے ذریعے لازمی دستاویزات کے ساتھ شرکت کی شرح۔
  • طلباء اور نوجوانوں کو مرکوزعوامی میٹنگز، میڈیا کوریج اور مسابقتی سرگرمیوں جیسے مضمون نویسی کے مقابلے، مباحثے اور نکڑناٹکوں کے ذریعے ویزبلٹی /پبلسٹی۔

تعلیمی اداروں کو ہدایت کی گئی کہ وہ عوام کی شرکت کو یقینی بنانے اور ایمرجنسی کے نفاذ کے بارے میں عوام میں بیداری پیدا کرنے کے لیے مختلف سطحوں پر تقریبات منعقد کریں۔

ملک بھر میں طلباء اور نوجوانوں میں بیداری پیدا کرنے کے لیے خصوصی اقدامات کیے گئے ہیں، جو درج ذیل ہیں:

  • آئینی اقدار پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے مضمون نویسی، پوسٹر سازی، نعرے بازی کے مقابلے، کوئز، نکڑناٹک اور فلموں کی نمائش کا اہتمام۔
  • سیمینار جن میں جج، ماہرین قانون اور ایسے افراد شامل ہوں جنہوں نے ایمرجنسی کا تجربہ کیا ہے۔
  • طلباء اور فیکلٹی ممبران کی فعال شرکت کے ساتھ عوامی بیداری مارچ کاانعقاد۔
  • پینل مباحثوں میں آئین کی تمہید اور خصوصیات پر خصوصی توجہ۔

 

تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں(یو ٹی) کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ سمویدھان ہتیا دیوس سے متعلق دو سال طویل مشاہداتی سرگرمیاں شروع کریں۔ ملک بھر میں طلباء اور نوجوانوں میں بیداری پیدا کرنے کے لیے خصوصی اقدامات کیے گئے ہیں جن میں مندرجہ بالا سرگرمیاں شامل ہیں۔

یہ معلومات ثقافت اور سیاحت کے مرکزی وزیر جناب گجیندر سنگھ شیخاوت نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی۔

************

ش ح ۔ م ش ۔ ف ر

U-4346


(Release ID: 2154016)
Read this release in: English , Hindi