دیہی ترقیات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مرکز نے ایل ڈبلیو ای سے متاثرہ علاقوں میں دیہی رابطوں کو مضبوط بنانے کے لیے آر سی پی ایل ڈبلیو ای اے کے تحت چھتیس گڑھ کو 195 کروڑ روپے کی منظوری دی

Posted On: 07 AUG 2025 8:05PM by PIB Delhi

دیہی بنیادی ڈھانچے اور تنازعات سے متاثرہ علاقوں میں رابطے کو فروغ دینے کے ایک بڑے اقدام کے تحت، حکومت ہند نے بائیں بازو کی انتہاپسندی سے متاثرہ علاقوں میں روڈ کنیکٹیویٹی پروجیکٹ (آر سی پی ایل ڈبلیو ای اے) کے تحت مالی سال 2025–26 کے لیے ریاستی حکومت چھتیس گڑھ کے لیے مرکزی معاونت کے طور پر 195 کروڑ روپے منظور کیے ہیں۔ یہ منظوری وزارت خزانہ کے ”جسٹ اِن ٹائم“ فنڈ ریلیز میکانزم کے تحت سنگل نوڈل ایجنسی (ایس این اے) اسپرش ماڈل کے ذریعے جاری کی گئی ہے، جو مرکزی اعانت یافتہ اسکیموں (سی ایس ایس) کے لیے استعمال ہوتا ہے۔

اس رقم میں سے 190.6125 کروڑ روپے پروگرام فنڈ کے تحت اور 4.3875 کروڑ روپے انتظامی فنڈ کے تحت مختص کیے گئے ہیں۔ یہ فنڈز دور دراز، جنگلاتی اور بائیں بازو انتہاپسندی سے متاثرہ علاقوں میں دیہی سڑکوں اور متعلقہ بنیادی ڈھانچے کی تعمیر، بہتری اور دیکھ بھال میں معاون ثابت ہوں گے۔ دیہی ترقی کی وزارت نے ریاستی حکومت کو تاکید کی ہے کہ وہ اسکیم کے رہنما اصولوں کی تعمیل کرتے ہوئے منظور شدہ فنڈ کے بر وقت استعمال کو یقینی بنائیں۔

*****

ش ح۔ ف ش ع

U: 4364


(Release ID: 2153981)
Read this release in: English , Hindi