وزارت دفاع
افتتاح
آئی این ایس چِلکا میں اگنی ویروں کے 01/25 بیچ کی پاسنگ آؤٹ پریڈ
Posted On:
07 AUG 2025 7:42PM by PIB Delhi
چھٹے بیچ کے اگنی ویروں کی پاسنگ آؤٹ پریڈ (پی او پی) آئی این ایس چِلکا میں 08 اگست 2025 کو منعقد کی جائے گی۔ یہ تقریب 2000 سے زائد اگنی ویروں، جن میں 300 سے زیادہ خواتین اگنی ویر شامل ہیں، کی ابتدائی تربیت کے کامیاب اختتام کی علامت ہے، جنہوں نے 16 ہفتوں کی سخت اور جامع تربیت مکمل کی ہے۔
یہ پریڈ اگنی ویروں کی زندگی کے ایک اہم باب کی نمائندگی کرتی ہے کیونکہ یہ ان کے ”کامبیٹ ریڈی، کریڈیبل، کوہیسیو اور فیوچر ریڈی“ بھارتی بحریہ میں سفر کا آغاز ہے۔ اس پاسنگ آؤٹ بیچ میں سینیئر سیکنڈری ریکروٹس اور ناوک (جنرل ڈیوٹی) بھی شامل ہیں۔
نائب امیر بحریہ راجیش پنڈھارکر، فلیگ آفیسر کمانڈنگ اِن چیف، ایسٹرن نیول کمانڈ پریڈ کا معائنہ کریں گے۔ کموڈور بی دیپک انیل، کمانڈنگ آفیسر آئی این ایس چِلکا، پریڈ کے نگران ہوں گے۔
پریڈ کے بعد غروب آفتاب کی تقریب میں اگنی ویروں کے فخر سے بھرے ہوئے اہل خانہ، ممتاز سابق فوجی اور کھیلوں کی شخصیات شرکت کریں گی۔
آئی این ایس چِلکا نئے ریکروٹس کو تربیت دے کر قابل فخر سمندری جوانوں میں تبدیل کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتا ہے، جو نظم و ضبط، ثابت قدمی اور پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ جدید نیول پلیٹ فارموں پر خدمات انجام دیتے ہیں۔
تقریب کے ایک حصے کے طور پر، فلیگ آفیسر ان کمانڈ ایسٹرن نیول کمانڈ اختتامی تقریب میں شرکت کریں گے اور نمایاں کارکردگی دکھانے والے تربیت یافتگان، چیمپیئن ڈویژن کو ایوارڈ اور ٹرافیاں دیں گے اور دو لسانی تربیتی میگزین ”انکُر“ کا اجرا کریں گے۔
پاسنگ آؤٹ پریڈ کو 08 اگست 2025 کو شام 5:30 بجے بھارتی بحریہ کے یوٹیوب چینل، فیس بک پیج اور علاقائی دوردرشن نیٹ ورک پر براہ راست نشر کیا جائے گا۔
*********
ش ح۔ ف ش ع
U: 4363
(Release ID: 2153922)