ارضیاتی سائنس کی وزارت
پارلیمانی سوال: آرکٹک ریسرچ کے لیے پی آر وی
Posted On:
07 AUG 2025 3:57PM by PIB Delhi
محکمۂ اخراجات (ڈی او ای) نے حال ہی میں ہندوستان کی قطبی مہمات اور تحقیقی سرگرمیوں کی حمایت کے لیے پولر ریسرچ ویسل (پی آر وی) کے حصول کے لیے 2329.40 کروڑ روپے کی نظرثانی شدہ لاگت کے تخمینے کی اصولی منظوری فراہم کی ہے۔ پی آر وی کے حصول کی ٹائم لائن 2025-26 سے 2029-30 تک ہے۔ پہلے جاری کیا گیا ٹینڈر منسوخ کر دیا گیا تھا کیونکہ شناخت شدہ جہاز ساز نے متفقہ معاہدے کی شرائط میں تبدیلیاں طلب کی تھیں، جو قابلِ قبول نہیں تھیں۔ پی آر وی کی نظرثانی شدہ لاگت کا تخمینہ وزارتِ جہاز رانی کے تحت ایک مرکزی یونیورسٹی، انڈین میری ٹائم یونیورسٹی (آئی ایم یو) کے ذریعے لگایا گیا تھا۔
اس کے بعد، وزارتِ ارضیاتی سائنس (ایم او ای ایس) نے 2024 میں ایک نظرثانی شدہ لاگت کمیٹی (آر سی سی) تشکیل دی تاکہ بہتر تخمینوں کی لاگت کی معقولیت کا جائزہ لیا جا سکے اور ان کی تشخیص کی جا سکے، نیز نظرثانی شدہ لاگت کے تخمینوں کی سفارش کی جا سکے۔ آر سی سی نے 2329.40 کروڑ روپے کی کل پروجیکٹ لاگت کا اندازہ لگایا اور اس کی توثیق کی۔
لاجسٹک سپورٹ اور اس سے وابستہ سائنسی تحقیق سمیت انٹارکٹیکا کی مہمات سالانہ چارٹرڈ آئس کلاس جہازوں کے استعمال کے ذریعے بلا تعطل جاری ہیں۔
موجودہ تجویز کے مطابق، نظرثانی شدہ ٹائم لائن 2025-26 سے 2029-30 تک ہے۔ تصور کا ڈیزائن اور وضاحتیں پہلے ہی مکمل ہو چکی ہیں۔ پروجیکٹ کی نگرانی اور رابطہ کمیٹی (پی ایم سی سی) ملک بھر کے ماہرین کے ساتھ رہنمائی فراہم کرتی ہے، جس سے پروجیکٹ کی وقت پر تکمیل کے لیے تکنیکی، مالی اور انتظامی پہلوؤں کے درمیان ہم آہنگی کو یقینی بنایا جاتا ہے۔
یہ معلومات آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں سائنس اور ٹیکنالوجی، ارضیاتی سائنس کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج)، وزیر اعظم کے دفتر کے وزیر مملکت، عملہ، عوامی شکایات اور پنشن کے وزیر مملکت، ایٹمی توانائی کے محکمے اور خلائی محکمے کے وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے فراہم کیں۔
***
UR-4353
(ش ح۔اس ک ۔ م ر)
(Release ID: 2153857)