وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

این سی ای آر ٹی کے نصاب میں فیلڈ مارشل سیم مانک شا، بریگیڈیئر محمد عثمان اور میجر سومناتھ شرما کے ابواب متعارف

Posted On: 07 AUG 2025 6:12PM by PIB Delhi

فیلڈ مارشل سیم مانیک شا، بریگیڈیئر محمد عثمان، اور میجر سومناتھ شرما کی زندگیوں اور قربانیوں کے ابواب کو اس رواں  تعلیمی سال میں بالترتیب کلاس VIII (اردو)، کلاس VII (اردو) اور کلاس VIII (انگریزی) میں این سی آر ٹی  کے نصاب میں شامل کیا گیا ہے۔

نئے متعارف کرائے گئے ابواب کا مقصد طلباء کو حوصلہ اور فرض شناسی کی متاثر کن داستانیں فراہم کرنا ہے۔ فیلڈ مارشل سیم مانیک شا، ہندوستان کے پہلے افسر جنہیں فیلڈ مارشل کے عہدے سے نوازا گیا، کو ان کی غیر معمولی قیادت اور تزویراتی ذہانت کے لیے یاد کیا جاتا ہے۔ بریگیڈیئر محمد عثمان اور میجر سومناتھ شرما، دونوں بالترتیب مہاویر چکر اور پرم ویر چکر کے وصول کنندگان (بعد از مرگ) نے قوم کی خدمت میں اپنی جانیں نچھاور کیں اور وہ عظیم قربانی کی علامت بنے رہے۔

قومی جنگی یادگار (این ڈبلیو ایم) کو ایک نمایاں قومی نشان کے طور پر قائم کرنے کی کوششوں کے ایک حصے کے طور پر، وزارت دفاع نے این ڈبلیو ایم اور متعلقہ حوالوں کو اسکول کے نصاب میں ضم کرنے کے لیے وزارت تعلیم اور نیشنل کونسل آف ایجوکیشنل ریسرچ اینڈ ٹریننگ (این سی آر ٹی ) کے ساتھ شراکت داری کی ہے۔

ان کہانیوں اور نصاب میں ان کی شمولیت کے ذریعے، طلباء نہ صرف ہندوستان کی فوجی تاریخ کے بارے میں بصیرت حاصل کریں گے بلکہ لچک، ہمدردی، جذباتی ذہانت، اور قوم کی تعمیر میں حصہ ڈالنے کی اہمیت سے متعلق زندگی کے اہم اسباق کو بھی جذب کریں گے۔

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے 25 فروری 2019 کو قومی جنگی یادگار کو قوم کے نام وقف کیا، جو کہ سنٹرل وسٹا ’سی‘ہیکساگون، انڈیا گیٹ، نئی دہلی میں واقع ہے۔ یادگار کا قیام تمام شہریوں میں حب الوطنی، اعلیٰ اخلاقی اقدار، قربانی، قومی جذبے اور اپنائیت کا جذبہ پیدا کرنے کے لیے کیا گیا تھا، جو ہمارے بہادر سپاہیوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہے جنہوں نے قوم کے لیے عظیم قربانیاں دیں۔

***

ش ح ۔ ال

UR-4331


(Release ID: 2153846)
Read this release in: English , Hindi , Telugu