قبائیلی امور کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ایف آر اے کی شرائط میں نرمی

Posted On: 07 AUG 2025 3:06PM by PIB Delhi

قبائلی امور کے وزیر مملکت نے لوک سبھا میں بغیر ستارے والے سوال کے جواب میں بتایا کہ جنگلاتی حقوق قانون 2006 کے تحت درج فہرست قبائل اور دیگر روایتی جنگلاتی باشندوں کو دیے گئے حقوق میں’’75 سال مسلسل رہائش‘‘ کی شرط کو نرم کرنے کا کوئی بھی پروجیکٹ قبائلی امور کےوزیز کے زیرغور نہیں ہے۔ یہ بات آج جناب بالیا ماما، سرےش گوپناتھ مہاترے کے سوال کے جواب میں کہی گئی۔

’شیڈولڈ ٹرائبز اور دیگر روایتی جنگلاتی باشندوں کے حقوق کی شناخت (جنگلاتی حقوق) ایکٹ، 2006‘ اور اس کے تحت بنائے گئے قواعد کے مطابق، ریاستی حکومتیں اس قانون کے مختلف احکامات کے نفاذ کی ذمہ دار ہیں۔ وزارت کو ریاستی حکومتوں یا مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی انتظامیہ کی جانب سے ایسی کوئی رپورٹ موصول نہیں ہوئی ہے۔

وزارت قبائلی امور کے زیر غور نہ تو 75 سال کی شرط کو کم کرنے کے لیے قواعد میں ترمیم کا کوئی منصوبہ ہے اور نہ ہی متبادل ثبوت قبول کرنے کی تجویززیرغور ہے۔

************

ش ح ۔ ش م ۔ م ا

Urdu Release No-4301

 


(Release ID: 2153793)
Read this release in: English , Hindi