وزارت سیاحت
اداروں کے لیے مالی معاونت کی اسکیم
Posted On:
07 AUG 2025 4:14PM by PIB Delhi
وزارت سیاحت ‘‘انسٹی ٹیوٹس آف ہوٹل مینجمنٹ (آئی ایچ ایم)، فوڈ کرافٹ انسٹی ٹیوٹ (ایف سی آئی )، انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹورازم اینڈ ٹریول مینجمنٹ (آئی آئی ٹی ٹی ایم)، انڈین کلینری انسٹی ٹیوٹ (آئی سی آئی )، نیشنل کونسل فار ہوٹل مینجمنٹ اینڈ کیٹرنگ ٹیکنالوجی (این سی ایچ ایم سی ٹی)، اور پبلک سیکٹر انڈرٹیکنگز (پی ایس یو) کے لیے ’’مرکزی مالی معاونت کی اسکیمکے تحت مختلف منصوبوں کے لیے مرکزی مالی معاونت فراہم کرتی ہے۔ ان منصوبوں میں مرکزی/ریاستی ریاستی آئی ایچ ایم کا قیام، ہاسٹلز، عملے کے لیے رہائشی سہولیات، کیمپس کی ترقی کے کام، عمارتوں کی توسیع، اضافہ و تبدیلی، آلات کی تبدیلی/جدید کاری وغیرہ شامل ہیں۔ اس اسکیم کا مقصد ان اداروں کو اتنا مضبوط بنانا ہے کہ وہ سیاحت اور مہمان نوازی کے شعبے کی ضروریات کو مقداری اور معیاری طور پر پورا کرنے کے لیے درکار انسانی وسائل پیدا کر سکیں۔
اس اسکیم کے تحت گزشتہ سال یعنی 2024-25 کے دوران اداروں کو سی این اے کے ذریعے مجموعی طور پر 30.41 کروڑ روپے مختص کیے گئے، جن کا استعمال اداروں کے قیام، توسیع اور اپ گریڈیشن جیسے منصوبوں کے لیے کیا گیا۔
وزارت درج ذیل طریقے سے جاری کردہ فنڈ کے درست استعمال کو یقینی بناتی ہے:
۱۔فنڈ کی مرحلہ وار اجرائی:پہلی قسط (40فیصد) زمین کی منتقلی، سوسائٹی کی رجسٹریشن اور دیگر ضروری جانچ پڑتال کے بعد جاری کی جاتی ہے۔اگلی قسطیں (فیصد اور 15فیصد) فنڈز کے استعمال کی تصدیق (یو سی) اور پیش رفت رپورٹ جمع کروانے پر جاری کی جاتی ہیں۔آخری 5فیصد فنڈمنصوبے کی تکمیل اور تمام دستاویزات (مکمل ہونے کا سرٹیفکیٹ، کریڈٹ ڈسپلے وغیرہ) جمع کروانے کے بعد جاری کیے جاتے ہیں۔
۲۔استعمال کی تصدیق (یو سی) کی شرائط: جاری کردہ رقم کے 75فیصد کے استعمال کی تصدیق، متعلقہ مالی حسابات اور جسمانی پیش رفت (فزیکل پراگریس) کی تفصیلات کے ساتھ جمع کروانا ضروری ہے۔
۳۔عملدرآمدی ایجنسی کی جوابدہی:فنڈز کا انتظام مرکزی نوڈل ایجنسی (سی این سے) کے ذریعے کیا جاتا ہے۔ ذیلی ایجنسیاں (عملدرآمدی ایجنسیاں) اسٹیٹ بینک آف انڈیا (ایس بی آئی ) میں زیرو بیلنس اکاؤنٹ کھولنے کی پابند ہیں۔ فنڈ نکالنے کی حد اور فنڈ کی اجرائی حقیقی وقت میں ہونے والے استعمال سے منسلک ہوتی ہے۔ غیر استعمال شدہ رقم کو لازمی طور پر سی این اے کے اکاؤنٹ میں واپس جمع کروانا ہوتا ہے۔
۴۔آن لائن مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم (ایم آئی ایس) تیار کیا جا رہا ہے تاکہ نگرانی کی جا سکے۔
یہ معلومات سیاحت اور ثقافت کے مرکزی وزیر جناب گجیندر سنگھ شیخاوت نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح۔ ش آ۔ع ر)
U. No.4315
(Release ID: 2153791)