وزارت سیاحت
azadi ka amrit mahotsav

دیکھو اپنا دیش مہم

Posted On: 07 AUG 2025 4:13PM by PIB Delhi

وزارت سیاحت نے ملک کے متمول ثقافتی ورثے، قدرتی خوبصورتی اور متنوع پرکشش مقامات کو دیکھنے میں دلچسپی رکھنے والے مسافروں اور اسٹیک ہولڈرز کے لیے ایک جامع وسائل کے طور پر انکریڈیبل انڈیا ڈیجیٹل پلیٹ فارم (آئی آئی ڈی پی) کے نئے ورژن کا آغاز کیا ہے۔ یہ پلیٹ فارم اس پر آنے والوں کو ملک کے سیاحتی پرکشش مقامات بشمول ثقافتی ورثہ ، مہم جوئی ، فن طباخی ، تندرستی، آرٹ اور کرافٹ، دیہات وغیرہ کا ورچوئل تجربہ پیش کرتا ہے۔ آئی آئی ڈی پی ایک اے آئی سے چلنے والا ٹول استعمال کرتا ہے جو موسم کی تازہ ترین معلومات، شہر کے جائزے اور ضروری سفری خدمات پیش کرکے زائرین کے تجربات کو مخصوص بناتا ہے ۔

اپنے آغاز کے بعد سے، جولائی 2025 تک تقریبا 26 لاکھ لوگوں نے آئی آئی ڈی پی کا مشاہدہ کیا ہے۔ اس کے علاوہ ، ملک میں 2024 میں 294.76 کروڑ گھریلو سیاحوں کا دورہ ریکارڈ کیا گیا ، جو 2023 کے مقابلے میں 17.36 فیصد اضافے کی عکاسی کرتا ہے۔

وزارت اپنی ’سودیش درشن‘ اسکیم ، ’مذہبی سفر کی بحالی اور روحانی اضافے کی مہم (پرشاد)‘ اسکیم اور ’چیلنج پر مبنی منزل کی ترقی (سی بی ڈی ڈی)‘ اسکیم کے تحت مقامی برادریوں، نوجوان خواتین کے درمیان پائیدار سیاحت اور صلاحیت سازی کی ترقی پر توجہ مرکوز کی گئی ہے اور مقامی صنعت کاری کی حوصلہ افزائی کی گئی ہے۔

اس کے علاوہ، وزارت خدمات فراہم کرنے والوں کے لیے صلاحیت سازی (سی بی ایس پی) کی اپنی اسکیم کے تحت مقامی برادریوں، خواتین اور قبائلی گروہوں پر زور دینے کے ساتھ سیاحت اور مہمان نوازی کے شعبے میں افراد کی مہارت اور روزگار کو بڑھانے پر توجہ مرکوز کرتی ہے۔ اس اسکیم کے تحت وزارت نے سیاحت سے متعلق کرداروں میں مقامی برادریوں اور خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے پریتن مترا/پریتن دیدی پہل شروع کی ہے۔

یہ معلومات مرکزی وزیر برائے سیاحت و ثقافت جناب گجیندر سنگھ شیخاوت نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں فراہم کیں۔

*****

ش ح۔ک ح

U. No-4308


(Release ID: 2153772)
Read this release in: English , Hindi , Gujarati