وزارت سیاحت
ایڈونچر ٹورازم سیکٹر میں ضابطہ کاری
Posted On:
07 AUG 2025 4:13PM by PIB Delhi
سیاحت کی وزارت نے ایڈونچر ٹور آپریٹرز ایسوسی ایشن آف انڈیا(اے ٹی او اے آئی)کے ساتھ مل کر ایڈونچر سیفٹی گائیڈ لائنز تیار کی ہیں جس کا مقصد پورے ہندوستان میں ایڈونچر ٹورزم سیکٹر میں حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے ایک جامع اور معیاری فریم ورک قائم کرنا ہے۔ حفاظتی پروٹوکول کو اپنانے اور تشکیل دینے/اپ ڈیٹ کرنے کے لیے یہ رہنما خطوط تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو بھیجے گئے ہیں۔
تمام ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ ایڈونچر سے متعلق تمام سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھیں اور تمام آپریٹرز کے ذریعہ حفاظتی ضابطوں اور لائسنسنگ کے اصولوں کی سختی سے تعمیل کو یقینی بنائیں۔
یہ اطلاع مرکزی وزیر برائے سیاحت و ثقافت جناب گجیندر سنگھ شیخاوت نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی۔
*****
ش ح۔ک ح
U. No-4310
(Release ID: 2153743)