جل شکتی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

صاف پانی اور صفائی ستھرائی کے ذریعے بچپن کو  صحت مند بنانے کی پہل

Posted On: 07 AUG 2025 4:01PM by PIB Delhi

جل شکتی کے وزیر مملکت جناب وی سومنا نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں بتایا کہ  پینے کا پانی اور صفائی کے محکمے (ڈی ڈی ڈبلیو ایس ) نے 8 اپریل سے 23 اپریل 2025  تک منعقد ہونے والے  پوشن پکھواڑا کے ساتویں ایڈیشن میں شرکت کی۔یہ مہم   خواتین و اطفال کی ترقی کی وزارت کی سکشم  آنگن واڑی اسکیم   کے تحت چلائی گئی، جس کا موضوع‘‘شدھ جل اور سوچھتا سے سوستھ  بچپن’’تھا  یعنی صحت مند بچپن کے لیے صاف پانی اور صفائی ۔اس مہم کا مقصد بچوں کی   غذائیت، صحت، اور نشوونما   کے لیے   صاف پانی   اور   صفائی   کی اہمیت کو اجاگر کرنا تھا۔

اگرچہ محکمہ نے اس مہم کے ذریعے بچوں کی غذائیت اور صحت سے متعلق شعور میں اضافے کے   براہِ راست اثرات کا تجزیہ نہیں کیا  ، لیکن مختلف سوشل   میڈیا ہنڈلس پر درج ذیل اعداد شمار کے ذریعے بیداری پیدا کرنے کے تعلق سے  پوشن پکھواڑہ مہم کی رسائی واضح ہوتی ہے :

  • ڈیجیٹل رسائی اور اثرات : ہیش ٹیگ    # DDWSJoinsPoshanPakhwada  اس ہیش ٹیگ کے ذریعے مہم نے   11 ملین  سے زائد   امپریشنز   اور   5 لاکھ سے زائد افراد تک رسائی حاصل کی۔
  • جذباتی تجزیہ : مہم سے متعلق  سوشل میڈیا  کی سبھی سرگرمی مثبت رہی ، اور  کوئی منفی رائے یا جذبات درج  نہیں کیے گئے۔

             *****   

(ش ح ۔ع ح ۔ت ا(

U.No.4299


(Release ID: 2153694)
Read this release in: English , Hindi