قبائیلی امور کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

قبائلی اسٹارٹ اپ ماحولیاتی نظام

Posted On: 07 AUG 2025 3:11PM by PIB Delhi

آج لوک سبھا میں جناب انوراگ سنگھ ٹھاکر، جناب نرائن تاتو رانے، جناب اننت نایک اور محترمہ بیجولی کلتا مہدی کے ایک غیر ستارے والے سوال کے جواب میں قبائلی امورکےمرکزی وزیر مملکت جناب درگاداس اُیکے نے بتایا کہ ’’دھرتی آبا ٹرائب پرینیورز2025‘‘، جو کہ جنجاتیہ گورو ورش کے تحت ایک اہم پہل ہے، بھگوان بیرسا منڈا کی150ویں جینتی کے موقع پر منعقد کی گئی۔ بیرسا منڈا ایک عظیم قبائلی آزادی کے مجاہد اور رہنما تھے۔یہ تقریب3 سے 5 اپریل2025 تک نئی دہلی کے بھارت منڈپم میں منعقدکی گئی، جو کہ اسٹارٹ اپ مہاکمبھ 2025 کا حصہ تھی۔اس اقدام کا مقصد ابھرتے ہوئے اور قائم شدہ درج فہرست قبائلیوں (ایس ٹی) کاروباری افراد کو ایک انقلابی پلیٹ فارم فراہم کرنا تھا، جہاں ملک کے سب سے امید افزا قبائلی اسٹارٹ اپس کو صنعت کے رہنماؤں، وینچر کیپی ٹلسٹ اور امپیکٹ انویسٹرز سے براہِ راست جُڑنے کا موقع ملا۔یہ پہل قبائلی برادری کے لیے جامع اقتصادی ترقی اور بااختیاربنانے کی سمت میں ایک اہم قدم ثابت ہوئی، جس سے نہ صرف قبائلی نوجوانوں کو حوصلہ ملا بلکہ انہیں قومی سرگرم شراکت کا موقع بھی فراہم ہوا۔

اس اقدام نے قبائلی کاروباری افراد کو اپنی اختراعات کو پیش کرنے، اعلیٰ سرمایہ کاروں کے ساتھ نیٹ ورکنگ کرنے، اور یونیکورن کمپنیوں کے بانیوں، وینچر کیپی ٹلسٹ اور اسٹارٹ اپ لیڈرز کے ساتھ تکنیکی اجلاس میں شرکت کا نایاب موقع فراہم کیا۔’’دھرتی آبا ٹرائب پرینیورز 2025‘‘ قبائلی قیادت میں چلنے والے کاروباروں کے لیے ایک لانچ پیڈ کی حیثیت رکھتا ہے، جس نے انہیں رہنمائی ، اہمیت کی حامل نیٹ ورکنگ اور سرمایہ کاری کے مواقع حاصل کرنے میں مدد فراہم کی۔یہ پہل خاص طور پر جدت، شمولیت، وسیع سطح پر منظرنامے کی موجودگی اور مارکیٹ کے پھیلاؤ پر مرکوز تھی تاکہ قبائلی کاروباری ادارے اپنے کاروبار کو قومی اور عالمی سطح تک لے جا سکیں۔

قبائلی اسٹارٹ اپس پر گہرا اور دیرپا اثر یقینی بنانے کے لیےوزارت نے ملک کے ممتاز اداروں و تنظیموں جیسے آئی آئی ایم کولکتہ، آئی آئی ٹی دہلی، آئی آئی ایم کاشی پور، آئی آئی ٹی بھیلئی، آئی آئی ٹی گوہاٹی،آئی ایف سی آئی وینچر کیپیٹل فنڈز لمیٹڈ اورایم ای ٹی اے(میٹا) کے ساتھ شراکت داری قائم کی ہے۔اس سفر کا ایک اہم سنگِ میل درج فہرست قبائلیوں (قبائلی برادریوں) کے لیے ایک وینچر کیپیٹل فنڈ کا قیام ہے، جس کا ابتدائی سرمایہ50 کروڑ روپے ہے۔یہ فنڈ خاص طور پر قبائلی کمیونٹیز میں کاروباری صلاحیتوں کے فروغ دینے اور جدت طرازی کو بڑھاوا دینے کے لیے وقف ہے، تاکہ انہیں خود انحصاری اور ترقی کے نئے مواقع میسر آ سکیں۔

************

 

ش ح ۔ ش م ۔ م ا

Urdu 4291


(Release ID: 2153693)
Read this release in: English , Hindi