قبائیلی امور کی وزارت
ٹرائیفیڈ کے اقدامات کا جائزہ
Posted On:
07 AUG 2025 2:58PM by PIB Delhi
آج لوک سبھا میں جناب وجیا کمار عرف وجیاواسنتھ، جناب سریش کمار شیٹکراور منیکمٹیگور بی کے ایک تحریری جواب کے متقاضی (ان اسٹارڈ) سوال کے جواب میں مرکزی وزیر مملکت برائے قبائلی امور، جناب درگاداس اُئکے نے بتایا کہ ٹرائیفیڈکی جانب سے نافذ کی جانے والی اسکیموں اور پروگراموں کا جائزہ ایک معمول کا عمل ہے جو وقتاً فوقتاً کیا جاتا ہے۔ٹرائیفیڈکو درپیش چیلنجز عمومی طور پر مارکیٹ میں قبائلی مصنوعات کی طلب، عمل درآمدسے متعلق ریاستی ایجنسیوں کی جانب سے فنڈز کے استعمال میں تاخیر اور مارکیٹ سے روابط سے متعلق ہیں۔
گزشتہ پانچ برسوں کے دوران ٹرائیفیڈکو فراہم کی گئی مالی معاونت درج ذیل ہے:
سال
|
2020-21
|
2021-22
|
2022-23
|
2023-24
|
2024-25
|
رقم
(کروڑ روپے میں)
|
170.74
|
255.90
|
135.27
|
151.28
|
111.70
|
ٹرائیفیڈنے اب تک پردھان منتری جن جاتیہ وکاس مشن(پی ایم جے وی ایم)اسکیم کے تحت 4,130 وَن دھن وکاس کیندرز(وی ڈی وی کیز)منظور کیے ہیں، جن سے 12,35,308 مستفیدین وابستہ ہیں۔ اس کے علاوہ، پردھان منتری جن جاتی آدیواسی نیائے مہا ابھیان (پی ایم-جن من)کے تحت 531 خصوصی طور پر کمزور قبائلی گروہوں(پی وی ٹی جی)کےوی ڈی وی کیزقائم کیے گئے ہیں، جن سے 45,480 مستفیدین جڑے ہوئے ہیں۔ان تمام وی ڈی وی کیز نے اب تک قبائلی مصنوعات کی 129.86 کروڑ روپے کی فروخت رپورٹ کی ہے۔اس کے علاوہ، ٹرائیفیڈنے گزشتہ پانچ برسوں میں اپنے رجسٹرڈ قبائلی ہنرمندوں / خود امدادی گروپس(ایس ایچ جیز)سے 97.18کروڑروپے کی خریداری کی ہے، جس کی مارکیٹنگ ٹرائبس انڈیاآؤٹ لیٹس اور مختلف ای-کامرس پلیٹ فارمز کے ذریعے کی گئی ہے۔عام طور پر قبائلی ہنرمندوں / سپلائرز سے خریداری، مارکیٹنگ یا ادائیگی کے عمل میں کسی قسم کی تاخیر یا رکاوٹ نہیں ہوتی۔
پی ایم جن من اورپی ایم جے وی ایم کے تحت قائم کیے گئے ون دھن وکاس کیندرز(وی ڈی وی کیز)خصوصی طور پر کمزور قبائلی گروہوں(پی وی ٹی جیز)اور دیگر قبائلی برادریوں کی روزگار سے متعلق سرگرمیوں کو فروغ دینے کا کام انجام دیتے ہیں۔یہ برادریاں دور دراز مقامات پر نیز بائیں بازو کی انتہا پسندی سے متاثرہ قبائلی علاقوں میں آباد ہیں۔
فی الحال وزارت کے پاس ٹرائیفیڈکی تنظیمِ نوکا کوئی منصوبہ موجود نہیں ہے۔
ٹرائیفیڈکی طرف سے نافذ کی جانے والی اسکیموں کا حالیہ عرصے میں کسی تیسرے فریق کے ذریعے کوئی جائزہ نہیں لیا گیا ہے۔
*****
ش ح۔ک ح
U. No-4296
(Release ID: 2153686)