مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ڈیجی پن  کا مقصد لوکیشن کی درستگی میں نمایاں بہتری لانا ہے


جیو ٹیگ شدہ پتے  ہر جگہ کے لئے درست مقام کی نشاندہی کر کے حکمرانی کو بہتر بناتے ہیں

Posted On: 07 AUG 2025 3:20PM by PIB Delhi

مواصلات  اور دیہی ترقیات کےمحکمے کے وزیرمملکت ڈاکٹر پیماسانی چندر شیکھر نے راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں بتایا کہ ڈیجی پن کو مختلف پلیٹ فارمز میں آسانی سے ضم کرنے کے لیے اس کی مکمل تکنیکی دستاویزات اور سورس کوڈ کو اوپن سورس بنا دیا گیا ہے۔ مزیدبرآں محکمہ نے ڈیجی پن کی تکنیکی تفصیلات اور سورس کوڈ تمام متعلقہ وزارتوں اور ریاستی حکومتوں کے ساتھ شیئر کیے ہیں، تاکہ وہ اسے اپنی موجودہ خدمات، اسکیموں اور متعلقہ ایپلیکیشنز کے کام کاج میں مؤثر طریقے سے شامل کر سکیں۔

ڈیجی پن کا تصور اس مقصد کے ساتھ پیش کیا گیا ہے کہ لوکیشن کی درستگی میں نمایاں بہتری لائی جائے اور ہر جگہ کی درست شناخت ممکن بنائی جا سکے، تاکہ ہر مقام کو قابلِ رسائی بنایا جا سکے اور مختلف شعبوں میں، خاص طور پر دور دراز علاقوں میں، خدمات کی فراہمی اور منصوبہ بندی کو مؤثر بنایا جا سکے۔

جیو ٹیگ شدہ پتے حکمرانی کو بہتر بناتے ہیں، کیونکہ وہ ہر مقام کا درست پتہ فراہم کرتے ہیں، جس سے یہ یقینی بنایا جا سکتا ہے کہ سرکاری خدمات صحیح مقام تک مؤثر طریقے سے پہنچیں۔یہ شفافیت کو فروغ دیتا ہے، کیونکہ اس سے سرکاری اثاثوں اور دفاتر کے درست مقامات کی معلومات عوام کے لیے دستیاب ہو جاتی ہیں، اور ہر پتے سے متعلقہ سرکاری محکموں کے دائرۂ کار کا تعین آسان ہو جاتا ہے۔یہ نظام شکایات کے ازالے اور سرکاری خدمات سے متعلق درخواستوں کے مؤثر طریقے سے نمٹنے میں بھی مدد فراہم کرتا ہے، جس سے جوابدہی کو مزید تقویت ملتی ہے۔

*****

 

ش ح-م ع۔ ف ر

UR No-4287


(Release ID: 2153635)
Read this release in: English , Hindi