خوراک کی ڈبہ بندی کی صنعتوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

خوراک کو ڈبہ بند کرنے کی یونٹسکے لئے ترغیبی اسکیمیں


خوراک کو ڈبہ بند کرنے کی صنعتوں سے متعلق وزارت (ایم او ایف پی آئی) نے 2022-23 سے اب تک خوراک کو ڈبہ بند کرنے کی انتہائی اہم اسکیموں کے تحت 5,620 کروڑ روپےجاری کیے تاکہ دیہی معیشت کو مضبوط کیا جا سکے

ایم او ایف پی آئی کی انتہائی اہم اسکیمیں پورے بھارت میں مانگ کی بنیاد پر خوراک کو ڈبہ بند کرنے کی صنعت میں ترقی کو تیز کرنے کے لیے معاونت فراہم کرتی ہیں

Posted On: 07 AUG 2025 2:51PM by PIB Delhi

خوراک کو ڈبہ بند کرنے کے بنیادی ڈھانچے کے قیام یا توسیع کو ترغیب دینے کے لیے، خوراک کو ڈبہ بند کرنے کی صنعتوں سے متعلق وزارت(ایم او ایف پی آئی) مرکزی شعبہ کی دو اسکیمیں نافذ کر رہی ہے، جن کے نام ہیں- پردھان منتری کسان سمپدا یوجنا(پی ایم کے ایس وائی) اور خوراک کو ڈبہ بند کرنےکی صنعت کے لیے پیداوار سے منسلک ترغیبی اسکیم (پی ایل آئی ایس ایف پی آئی) ۔ اس کے علاوہ، ایم او ایف پی آئی کی جانب سے مرکزکی مالی اعانت سے چلائی جانے والی اسکیم یعنی خوراک کو ڈبہ بند کرنے کی بہت چھوٹی صنعتوں کو رسمی شکل دینے کی وزیر اعظم کی اسکیم (پی ایم ایف ایم ای)  بھی نافذ کی جا رہی ہے۔

یہ اسکیمیں کسی مخصوص خطے یا ریاست کے لیے نہیں بلکہ طلب پر مبنی ہیں، اور اہل درخواست دہندگان کو مالی مدد فراہم کی جاتی ہے۔ یہ اسکیمیں پورے ملک میں نافذ کی جاتی ہیں۔ ان اسکیموں کے تحت مالی سال 2022-23 سے اب تک جاری کی گئی کل رقم درج ذیل ہے:

(کروڑ روپے میں)

اسکیم

2022-23

2023-24

2024-25

حقیقی اخراجات

حقیقی اخراجات

حقیقی اخراجات

پی ایم کے ایس وائی

561.92

666.20

540.12

پی ایل آئی ایس ایف پی آئی

489.83

590.50

450.49

پی ایم ایف ایم ای

269

765

1017

پروجیکٹ ایگزیکیوشن ایجنسی(پی ای اے) / عمل درآمد کرنے والی ایجنسیاں / تنظیمیں، جیسے کہ حکومت، پبلک سیکٹر یونٹس(پی ایس یوز)، جوائنٹ وینچرز، غیر سرکاری تنظیمیں(این جی اوز)، کوآپریٹوز، خود امدادی گروپس(ایس ایچ جیز) ، فارمر پروڈیوسر آرگنائزیشنز(ایف پی اوز)، فارمر پروڈیوسر کمپنیز(ایف پی سیز)، نجی شعبے کی کمپنیاں، پارٹنرشپ فرمز، پروپرائٹرشپ فرمز اور افراد وغیرہ، خوراک کو ڈبہ بند کرنے کی صنعتوں سے متعلق وزارت (ایم او ایف پی آئی) کی اسکیموں کے تحت مالی مدد حاصل کرنے کے اہل ہیں۔

ایم او ایف پی آئی کی اسکیمیں طلب پر مبنی ہیں، لیکن ان کے تحت منظور شدہ زیادہ تر منصوبے دیہی علاقوں میں قائم کیے گئے ہیں، جس سے مقامی کسانوں کو فائدہ پہنچ رہا ہے۔ دیہی کاروباریوں کو مساوی مواقع فراہم کرنے کے لیے، قومی اور ریاستی سطح پر اسکیم سے متعلق آگاہی مہمات منعقد کی جاتی ہیں، جن میں اخباری اشتہارات، ریڈیو پر جِنگلز، نمائشیں، موٹے اناج کے میلے، خریدار-فروخت کنندہ ملاقاتیں، ضلع اور بلاک سطح پر ورکشاپس وغیرہ شامل ہیں۔ ان سرگرمیوں کا مقصد عوام میں آگاہی بڑھانا اور ایم او ایف پی آئی کی اسکیموں سے فائدہ اٹھانے کے لیے اُن کی شرکت کو بڑھاناہے۔

یہ معلومات خوراک کو ڈبہ بند کرنے کی صنعتوں سے متعلق وزارت کےوزیر مملکت جناب رونیت سنگھ نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں فراہم کیں۔

*****

ش ح۔ک ح

U. No-4277


(Release ID: 2153588)
Read this release in: English , Hindi