وزارات ثقافت
للت کلا آرٹ گیلریز میں معاصر ہندوستانی آرٹ کا ایک متحرک جشن
Posted On:
06 AUG 2025 8:45PM by PIB Delhi
فن سے محبت کرنے والوں اور ثقافت کے شائقین کو باوقار للت کلا آرٹ گیلریوں، رابندر بھون، منڈی ہاؤس، نئی دہلی میں عصری ہندوستانی آرٹ کی ایک متحرک نمائش سے استفادہ کرنے کے لیے مدعو کیا گیاہے۔ اس خصوصی نمائش میں ہندوستان بھر کے باصلاحیت فنکاروں کے منتخب فن پاروں کا ایک متاثر کن مجموعہ پیش کیا گیا ہے، جو ہندوستانی آرٹ کے متنوع اور ابھرتے ہوئے منظر نامے کی نمائندگی کرتے ہیں۔ نمائش 15 ستمبر 2025 تک صبح 11:00 بجے سے شام 07:00 بجے تک جاری رہے گی اور اختتام ہفتہ سمیت تمام دن کھلی رہے گی۔
نایاب فن پاروں سے لے کر پیچیدہ باریک کاریگری تک، یہ نمائش ہندوستان کے متحرک فنون کے منظر نامے سے ابھرنے والی تخلیقی صلاحیتوں اور فنکارانہ اظہار کے گوناگونیت کا جشن مناتی ہے۔ باریک کاریگری سے تیار کردہ انتخاب زائرین کو فکر انگیز موضوعات، اختراعی تکنیکوں اور عصری ہندوستانی آرٹ کی تعریف کرنے والی ثقافتی خوبیوں کے ساتھ جڑنے کا ایک منفرد موقع فراہم کرتا ہے۔
نمائش میں موجود تمام فن پارے خریداری کے لیے دستیاب ہیں، جواس کا مجموعہ کرنے والوں اور سرپرستوں کو ابھرتے ہوئے اور ممتاز فنکاروں ، دونوں سے اصل فن پاروں کو حاصل کرنے کا موقع فراہم کرتے ہیں۔
چاہے آپ آرٹ کے ماہر ہوں یا متجسس شائقین، یہ نمائش ایک بھرپور بصری سفر کا تجربہ فراہم کرتی ہے۔ منتظمین فن سے محبت کرنے والوں، جمع کرنے والوں، نقادوں، اور عوام کے اراکین کو تخیل، شناخت اور فنکارانہ مہارت کے اس جشن میں خوش آمدید کہنے کے منتظر ہیں۔
مزید تفصیلات کے لیے یہاں کلک کریں-
*****
ش ح۔ ک ا۔ ع د
U-No. 4261
(Release ID: 2153470)