قبائیلی امور کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ایکلویہ ماڈل رہائشی اسکول

Posted On: 06 AUG 2025 4:27PM by PIB Delhi

راجیہ سبھا میں، قبائلی امور کے مرکزی وزیر جناب درگا داس اوئکے نے جناب چندرکانت دامودر ہانڈور کے ایک غیر ستارہ سوال کا جواب دیتے ہوئے آج کہا کہ مہاراشٹر سمیت ریاست/ یو ٹی کے لحاظ سے منظور شدہ، فعال اور زیر تعمیر ایکلویہ ماڈل رہائشی اسکول (ای ایم آر ایس) کی تفصیل درج ذیل ہیں:

 

S. No.

Name of State/UTs

Approved

Sanctioned

Functional

Under Construction

1

Andhra Pradesh

28

28

28

7

2

Arunachal Pradesh

11

10

5

3

3

Assam

17

17

1

6

4

Bihar

3

3

2

1

5

Chhattisgarh

75

75

75

21

6

Dadra & Nagar Haveli and Daman & Diu

1

1

1

1

7

Gujarat

47

47

38

11

8

Himachal Pradesh

4

4

4

1

9

Jammu & Kashmir

6

6

6

3

10

Jharkhand

91

90

51

34

11

Karnataka

12

12

12

0

12

Kerala

4

4

4

1

13

Ladakh

3

3

 

0

14

Madhya Pradesh

71

71

63

18

15

Maharashtra

39

39

37

15

16

Manipur

21

21

5

12

17

Meghalaya

38

37

 

13

18

Mizoram

17

17

11

2

19

Nagaland

22

22

3

19

20

Odisha

114

111

47

50

21

Rajasthan

31

31

30

1

22

Sikkim

4

4

4

0

23

Tamil Nadu

8

8

8

1

24

Telangana

23

23

23

3

25

Tripura

21

21

6

10

26

Uttar Pradesh

4

4

3

0

27

Uttarakhand

4

4

4

2

28

West Bengal

9

9

8

0

 

Total

728

722

479

235

 

ای ایم آر ایس اسکیم کے تحت قومی سطح پر اور ریاست مہاراشٹر میں کئے گئے کام کی تفصیلات درج ذیل ہیں:

 

Location

Sanctioned

Functional

Work Completed

Under Construction

Pre-Construction Stage

Total (In country)

722

479

377

235

110

Maharashtra

39

37

18

15

6

 

محکمہ اخراجات، وزارت خزانہ، حکومت ہند نے ایکلویہ ماڈل رہائشی اسکول (ای ایم آر ایس) کے لیے ملک بھر میں فی اسکول 52 اسامیوں کے حساب سے کل 38,480 تدریسی اور غیر تدریسی اسامیوں کی منظوری دی ہے، جنہیں مرحلہ وار بھرتی کیا جائے گا۔ اسامیوں کی ضرورت کا تعین متعلقہ ریاستی ای ایم آر ایس سوسائٹیاں کرتی ہیں، جو اصل خالی آسامیوں، اسکول کی تعمیر کی پیش رفت اور ان کے فعال ہونے کی بنیاد پر کیا جاتا ہے۔ اسی کے تحت، بھرتی کے پہلے مرحلے کا انعقاد نیشنل ایجوکیشن سوسائٹی فار ٹرائبل اسٹوڈنٹس (این ای ایس ٹی ایس) نے کیا، جو وزارت قبائلی امور کے تحت ایک خودمختار ادارہ ہے اور ای ایم آر ایس کی منصوبہ بندی، تعمیر، قیام، سرمایہ کاری اور انتظامی امور کا ذمہ دار ہے۔ اس مرحلے میں 10,391 اسامیوں پر براہِ راست بھرتی ای ایم آر ایس اسٹاف سلیکشن امتحان (ای ایس ایس ای) 2023 کے ذریعے کی گئی۔ بھرتی کے عمل میں اشتہار کی اشاعت، امتحان کا انعقاد، پرنسپل کے عہدے کے لیے انٹرویو، جے ایس اے کے عہدے کے لیے مہارت کا ٹیسٹ اور اس کے بعد منتخب امیدواروں کے کاغذات کی تصدیق شامل تھی۔ کامیاب امیدواروں کو تقرری اور تعیناتی کے احکامات جاری کیے گئے۔

علاقائی زبانوں کے فروغ کے لیے، تربیت یافتہ گریجویٹ اساتذہ (ٹی جی ٹی) کے لیے بھرتی کے امتحان میں علاقائی زبان کی اہلیت جانچنے کا ایک حصہ شامل کیا گیا ہے۔ مزید یہ کہ تقرری کے حکم نامے کی شرائط کے مطابق، تمام منتخب امیدواروں کے لیے اپنی پروبیشن مدت کے دوران علاقائی زبان کی مہارت کا امتحان پاس کرنا لازمی ہے۔ اس ضرورت کو پورا کرنے کے لیے ریاستی تعلیمی سوسائٹیوں کے تعاون سے علاقائی/ مقامی زبانوں پر سیشن منعقد کرنے کے انتظامات کیے گئے ہیں۔ تدریسی اور غیر تدریسی عملے کی تعیناتی کے وقت، خالی آسامی کی دستیابی کے مطابق، ترجیح اسی ریاست کے شیڈولڈ ٹرائب (ایس ٹی) امیدواروں کو دی جاتی ہے۔

***********

ش ح۔ ف ش ع

                                                                                                                                       U: 4204


(Release ID: 2153339)
Read this release in: English , Hindi