سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
پارلیمنٹ کا سوال: کوانٹم کمپیوٹنگ پر قومی مشن (این ایم کیو سی)
Posted On:
06 AUG 2025 3:21PM by PIB Delhi
حکومت ہند نے آٹھ سال کی مدت کے لیے 6003.65 کروڑ روپے کے قومی کوانٹم مشن (این کیو ایم) کو منظوری دی۔ مشن کے تحت مالی سال 2024-25 میں کوانٹم کمپیوٹنگ، کوانٹم کمیونیکیشن، کوانٹم سینسنگ اور میٹرولوجی، اور کوانٹم میٹریلز اور آلات کے شعبوں میں چار تھیمیٹک ہب (ٹی- ہبس) قائم کیے گئے ہیں۔ مشن کے تحت کل مختص، تقسیم اور استعمال ذیل میں دیا گیا ہے:
مالی برس
|
مختص شدہ رقم
|
تقسیم شدہ رقم
|
استعمال کیا گیا فنڈ
|
2024-25
|
86.00 کروڑ روپے
|
43.07 کروڑ روپے
|
32.77 کروڑ روپے
|
بجٹ کے استعمال کے نتائج میں 17 ریاستوں اور 2 مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں 17 پروجیکٹ ٹیموں پر مشتمل 14 تکنیکی گروپوں پر مشتمل چار ٹی- ہبس کا قیام شامل ہے۔ یہ مرکز 43 اداروں کے کل 152 محققین کو اکٹھا کرتے ہیں۔
انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی، گوہاٹی، آسام کوانٹم کمپیوٹنگ کے موضوعاتی ہب کے تحت رکن اداروں میں سے ایک ہے۔ آئی آئی ٹی گوہاٹی کو مختص فنڈز کی رقم یہ ہے:
مالی برس
|
مختص شدہ فنڈ
|
2024-25
|
692800 روپے
|
یہ اطلاع سائنس اور تکنالوجی کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج)، ارضیاتی سائنس، وزیر اعظم کے دفتر کے وزیر مملکت، عملہ، عوامی شکایات اور پنشن، ایٹمی توانائی کے محکمے اور محکمہ خلاء کے وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ کے ذریعہ آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی گئی۔
**********
(ش ح –ا ب ن)
U.No:4212
(Release ID: 2153328)