مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ٹیلی کام ٹیکنالوجی ڈیولپمنٹ فنڈ کے تحت 5جی اور 6جی ترقیاتی منصوبے

Posted On: 06 AUG 2025 4:32PM by PIB Delhi

ٹیلی کام ٹیکنالوجی ڈیولپمنٹ فنڈ (ٹی ٹی ڈی ایف) اسکیم یکم اکتوبر 2022 کو شروع کی گئی تھی۔ اس اسکیم کا مقصد ٹیلی کام ٹیکنالوجیز میں تحقیق و ترقی (آر اینڈ ڈی) اور جدت طرازی کو فنڈ فراہم کرنا ہے، تاکہ تعلیمی اداروں، اسٹارٹ اپس، ایم ایس ایم ایز، تحقیقی اداروں اور صنعت کے درمیان تعاون کو فروغ دے کر ہندوستان میں ٹیلی کام ایکو سسٹم کو مضبوط بنایا جا سکے۔

ٹی ٹی ڈی ایف اسکیم کے تحت 30 جون 2025 تک 5جی اور 6جی سے متعلق کل 110 منصوبوں کو 304.70 کروڑ روپے کی  لاگت سے منظوری دی گئی ہے۔ ان تحقیق و ترقی کے منصوبوں کا دورانیہ 1 سے 5 سال تک ہے۔ یہ منصوبے اس وقت ترقی کے ابتدائی مراحل میں ہیں۔ 5جی اور 6جی میں پیش رفت کے لیے ٹی ٹی ڈی ایف اسکیم مختلف تکنیکی شعبوں میں سرکاری و نجی اداروں، ایم ایس ایم ایز، اسٹارٹ اپس وغیرہ کو فنڈ فراہم کر رہی ہے۔

یہ معلومات آج لوک سبھا میں مواصلات اور دیہی ترقی کے وزیر مملکت ڈاکٹر پیماسانی چندرشیکھر نے ایک تحریری جواب میں دیں۔

************

 

ش ح ۔ م م ۔ ص ج

Urdu 4190


(Release ID: 2153248)
Read this release in: English , Hindi