شماریات اور پروگرام کے نفاذ کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

گھریلو آمدنی کا سروے 2026

Posted On: 06 AUG 2025 4:35PM by PIB Delhi

وزارت شماریات و نفاذِ پروگرام (ایم او ایس پی آئی)کے قومی دفترِ شماریات (این ایس او) نے سال 2026 میں گھریلو آمدنی کے سروے (ہاؤس ہولڈ اِنکم سروے)کے انعقاد کا منصوبہ بنایا ہے۔ تصورات اور اصطلاحات کو حتمی شکل دینے، سروے کے طریقہ کار اور آلات کی تیاری، نمونہ جاتی خاکہ(سیمپلنگ ڈیزائن)، تخمینہ لگانے کے طریقے اور دنیا بھر میں اپنائے گئے بہترین طور طریقوں طریقوں کے تجزیے کے حوالے سے تکنیکی رہنمائی فراہم کرنے کے لیے ڈاکٹر سُرجیت ایس بھلّا، سابق ایگزیکٹو ڈائریکٹر برائے ہندوستان، بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف)کی سربراہی میں ایک تکنیکی ماہرین کی جماعت(ٹی ای جی) تشکیل دی گئی ہے۔ٹی ای جی میں مختلف عالمی شہرت یافتہ اداروں جیسے دہلی اسکول آف اکنامکس، جواہر لال نہرو یونیورسٹی وغیرہ سے ممتاز ماہرینِ معاشیات اور پروفیسرز شامل ہیں۔ٹی ای جی کی شرائطِ کار(ٹی او آر)میں دیگر امور کے علاوہ تصورات اور اصطلاحات کو حتمی شکل دینے، سروے کے طریقہ کار اور آلات کی تیاری، نمونہ جاتی خاکہ اور تخمینہ لگانے کے طریقے اور سروے کے نتائج و رپورٹ کو حتمی شکل دے کر شائع کرنے کے لیے رہنمائی فراہم کرنا شامل ہے۔ ٹی ای جی کی مجموعی نگرانی میں گھریلو آمدنی کے سروے کے طریقہ کار اور آلات کی تیاری کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔

یہ معلومات وزارت شماریات و نفاذِ پروگرام، وزارتِ منصوبہ بندی (دونوں میں وزیر مملکت ، آزادانہ چارج) اور وزارتِ ثقافت کے وزیرمملکت راؤ اندر جیت سنگھ نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب کے طور پر دیں۔

 

************

ش ح ۔ م م ۔ ص ج

Urdu Release No-4197


(Release ID: 2153243)
Read this release in: English , Hindi