قبائیلی امور کی وزارت
’ایس ٹی‘ افراد کے لیے اسٹارٹ اپ ایکو سسٹم کی تعمیر پر سمپوزیم
Posted On:
06 AUG 2025 4:28PM by PIB Delhi
راجیہ سبھا میں، مرکزی وزیر برائے قبائلی امور جناب درگا داس اُئیکے نے آج ڈاکٹر پرمار جشونت سنگھ سلام سنگھ، ڈاکٹر میدھا وِشرا م کلکرنی اور محترمہ رامیلا بین بیچاربھائی بارا کے غیر ستارہ بند(اَن اِسٹارڈ) سوالات کے جواب میں کہا کہ وزارت نے درج فہرست قبائل (شیڈیولڈ ٹرائبس) میں کاروباری صلاحیت کو فروغ دینے کے لیے ’وینچر کیپیٹل فنڈ فار شیڈیولڈ ٹرائبس (وی سی ایف-ایس ٹی) اسکیم 10 فروری 2024 کو 50 کروڑ روپے کی مجموعی رقم کے ساتھ شروع کی۔ یہ فنڈ سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج بورڈ آف انڈیا (ایس ای بی آئی-سیبی) کے تحت متبادل سرمایہ کاری فنڈ (اے آئی ایف) کیٹگری-II کے طور پر قرض پر مبنی طریقے پر ترتیب دیا گیا ہے۔ اس اسکیم کو آئی ایف سی آئی وی سی ایف لمیٹڈکے ذریعے نافذ کیا جا رہا ہے۔
اس اسکیم کے تحت، آئی ایف سی آئی وی سی ایف لمیٹڈ نے 28 جنوری 2025 کو ایک سمپوزیم کا انعقاد کیا، جس میں بڑے وینچر کیپی ٹلسٹ اور امپیکٹ انویسٹرز کو مدعو کیا گیا تاکہ قبائلی کاروباری افراد کو تیار کرنے، قبائلی قیادت والے اسٹارٹ اپس میں سرمایہ کاری کو مہمیز دینے اور جامع ترقی کو فروغ دینے کے لیے قابل عمل حکمتِ عملیاں طے کی جا سکیں۔ شرکاء میں انڈین اینجل نیٹ ورک، انفو ایج، آئی وی سی اے، آوشکار کیپیٹل، گروتھ کیپ وینچرز، ولگرو، ایس کے آئی کیپیٹل، آئی ایف سی آئی وینچر اور ایس آئی ڈی بی آئی کے سابق عہدیداروں کے نمائندے شامل تھے۔سمپوزیم کی اہم سفارشات میں معیاری قبائلی کاروبار کی تعمیر، دیہی سطح پر ہدفی استعداد سازی کے پروگرام، قبائلی بااختیاری اور جدت طرازی کے لیے زیادہ امکانات رکھنے والی مخصوص صنعتوں کی نشاندہی، جیسے زراعت، دستکاری، اور پائیدار ترقی اور فنڈ آف فنڈز (ایف او ایف) ماڈلز کو فروغ دینا شامل تھا تاکہ سرمایہ کاری کو اختراعی اور اثر انگیز شعبوں کی جانب موڑ ا جا سکے۔
************
ش ح ۔ م م ۔ ص ج
Urdu4198
(Release ID: 2153230)