قبائیلی امور کی وزارت
سیمی کنڈکٹر ٹریننگ میں قبائلی طلباء کی شرکت
Posted On:
06 AUG 2025 4:24PM by PIB Delhi
قبائلی امور کے مرکزی وزیر جناب درگا داس یوکی نے آج راجیہ سبھا میں جناب آدتیہ پرساد کے ایک غیر ستارہ والے سوال کا جواب دیتے ہوئے بتایا کہ حکومتِ ہند کی قبائلی امور کی وزارت نے مالی سال 24-2023 ء کے دوران مرکزی اسکیم ‘‘ قبائلی تحقیق، معلومات، تعلیم، مواصلات اور تقریبات (ٹی آر آئی – ای سی ای ) ’’ کے تحت ‘‘ قبائلی برادری سے تعلق رکھنے والے طلباء کے لیے سیمی کنڈکٹر فیبری کیشن اور کیریکٹرائزیشن کی تربیت ’’ کا منصوبہ بنگلورو کے انڈین انسٹی ٹیوٹ آف سائنس ( آئی آئی ایس سی ) کے نینو سائنس اینڈ انجینئرنگ کے مرکز کو سونپا ہے۔ یہ منصوبہ تین سال کے دوران قبائلی طلباء کو سیمی کنڈکٹر ٹیکنالوجی میں 2100 این ایس کیو ایف سرٹیفائیڈ لیول 6.0 اور 6.5 تربیت فراہم کرنے کے مقصد سے شروع کیا گیا ہے۔ قبائلی امور کی وزارت اور بنگلورو کے آئی آئی ایس سی کے اشتراک سے اگلے تین سالوں میں 1500 قبائلی طلباء کو بنیادی تربیت اور 600 طلباء کو اعلیٰ سطح کی تربیت فراہم کی جائے گی۔ بنیادی کورس ایک 60 گھنٹوں کا پروگرام ہے، جس میں آن لائن لیکچرز اور اسائنمنٹس شامل ہیں۔ اعلیٰ سطح کا پروگرام 90 گھنٹوں پر مشتمل ہے، جس میں آف لائن لیکچرز، اسائنمنٹس اور بنگلورو میں آئی آئی ایس سی کیمپس میں عملی تربیت شامل ہے۔ قبائلی برادری سے تعلق رکھنے والے فیکلٹی ممبران بھی اس تربیت میں شرکت کے اہل ہیں تاکہ وہ اپنے اداروں میں نئے کورسز اور تحقیقی کام متعارف کرا سکیں۔ یہ اقدام بھارت کی ابھرتی ہوئی سیمی کنڈکٹر صنعت میں قبائلی نوجوانوں کی علمی سطح اور روزگار کے مواقع بڑھانے کے لیے کیا گیا ہے۔
جھارکھنڈ ریاست سے تعلق رکھنے والے طلباء سمیت تمام قبائلی طلباء، جن کے پاس انجینئرنگ کے کسی بھی مضمون میں ڈگری ہے ، اس پروگرام میں داخلہ لینے کے اہل ہیں۔ اب تک جھارکھنڈ سے 105 قبائلی طلباء کو (100 طلباء کو بنیادی تربیت اور 5 طلباء کو اعلیٰ تربیت فراہم کی گئی ہے)تربیت دی جا چکی ہے ۔
بنگلورو کا انڈین انسٹی ٹیوٹ آف سائنس، اس پروگرام کو انڈین سیمی کنڈکٹر مشن کے ساتھ مؤثر طریقے سے مربوط کرنے کی کوشش کر رہا ہے تاکہ محروم قبائلی برادریوں کے لیے با معنی مواقع پیدا کیے جا سکیں۔ عملی تجربے کی اہمیت کو تسلیم کرتے ہوئے، صنعتوں اور اسٹارٹ اپس کے ساتھ اشتراک قائم کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں تاکہ طلباء کو انٹرن شپ کے مواقع فراہم کئے جا سکیں، جو ان کی قابلیت اور روزگار کے امکانات کو بہتر بنائیں گے۔ ان اقدامات کا مقصد شرکاء کو صنعت سے متعلق عملی تجربہ فراہم کرنا ہے، تاکہ وہ تعلیم مکمل کرنے کے بعد کامیاب پیشہ ورانہ کیریئر کے لیے درکار عملی مہارتوں اور خود اعتمادی سے لیس ہو سکیں۔اسی سلسلے میں آئی آئی ایس سی بنگلورو نے ریلائنس کمیونیکیشنز، ٹاٹا الیکٹرانکس اور سی ڈی آئی ایل جیسی صنعتوں کے ساتھ مسلسل رابطہ قائم کیا ہوا ہے اور امیدواروں کے بایو ڈاٹا شیئر کیے ہیں تاکہ انہیں ملازمت کے حصول میں معاونت فراہم کی جا سکے۔
..................
( ش ح ۔ ا ع خ ۔ ع ا )
U. No. 4196
(Release ID: 2153229)