بھاری صنعتوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

الیکٹرک گاڑیوں کے لیےفیم اسکیم کی موجودہ صورتحال اور مستقل

Posted On: 05 AUG 2025 4:18PM by PIB Delhi

مورخہ31 مارچ 2025 تک ای-2 وہیلر، ای-3 وہیلر اور ای-4 وہیلر سمیت الیکٹرک گاڑیوں( ای وی ایز) کے لیے FAME-II اسکیم کے تحت سبسڈی یعنی طلب پر مبنی مراعات کی تقسیم کی پوزیشن، تقسیم کی گئی کل رقم اور زمرہ وار مستفید ہونے والوں کی تفصیل درج ذیل ہے:

الیلٹرک گاڑیوں کا زمرہ

الیکٹرک گاڑیوں کی تعداد جس کے لیے سبسیڈی ادا کی گئی

مجموعی طور پر حوصلہ افزائی (کروڑ روپے میں)

ٹووہیلر

14,28,882

4,912

تھری وہیلر

1,64,718

1,110

فور وہیلر

22,615

537

کل

16,16,215

6,559

 

حکومت کی جانب سے الیکٹرک گاڑیوں بیٹریوں میں آگ لگنے سے متعلق حفاظتی خدشات کو دور کرنے کے لیے کیے گئے اقدامات، جن میں ٹیسٹنگ کے معیارات، مینوفیکچررز کی ذمہ داری اور صارفین کے تحفظ کے پروٹوکولز شامل ہیں، درج ذیل ہیں:

روڈ ٹرانسپورٹ و شاہراہوں کی وزارت (ایم او آر ٹی ایچ) نے 27 دسمبر 2021 کو S.O. 5419(E) کے تحت الیکٹرک پاور ٹرین گاڑیوں کو بنانے اور عملیاتی تحفظ کے تقاضے AIS-038(Rev. 1)/2015 کے مطابق وقتاً فوقتاً ترمیم کے ساتھ نوٹیفائی کیے ہیں۔

ایم او آر ٹی ایچ نے 28 ستمبر 2022 کو S.O. 4567(E) کے ذریعے آٹوموٹیو انڈسٹری اسٹینڈرڈز (AIS)، یعنی AIS:156 اور AIS:038 (Rev 2) میں ترمیم کی ہے۔ یہ ترامیم یکم دسمبر 2022 سے مؤثر ہیں، جبکہ ان معیارات کی کچھ شقیں 31 مارچ 2023 سے نافذ العمل ہیں۔ ان ترامیم کے ذریعے الیکٹرک وہیکلز کی بیٹریوں اور ان کے اجزاء کے لیے معیار اور تکنیکی تقاضے مزید سخت کیے گئے ہیں۔

روڈ ٹرانسپورٹ و شاہراہوں کی وزارت (ایم او آر ٹی ایچ) نے 19 دسمبر 2022 کو G.S.R. 888(E) کے تحت تمام اقسام کی الیکٹرک گاڑیوں، بشمول کوڈرائیکل، ای-رکشہ، ٹو وہیلرز اور فور وہیلرز کے لیےکمفومٹی آف پروڈکشن(سی او پی) کی ضروریات سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔

ایم او آر ٹی ایچ نے 21 نومبر 2024 کو G.S.R. 721(E) کے تحت نوٹیفائی کیا ہے کہ وہ تعمیراتی مشنری گاڑیوں جو الیکٹرک پاور ٹرین سے لیس ہوں، انہیں AIS-174 میں درج معیارات پر پورا اترنا ہوگا، جب تک کہ ان کے لیے متعلقہ(بی آئی ایس بیورو آف انڈین اسٹینڈرڈز) کے معیارات بیورو آف انڈین اسٹینڈرڈز ایکٹ 2016 (11 آف 2016) کے تحت نوٹیفائی نہ کیے جائیں۔

ایف اے ایم ای-IIاسکیم یکم اپریل 2019 سے 31 مارچ 2024 تک نافذالعمل رہی۔ ای-ٹو وہیلرز اور ای-تھری وہیلرز کے لیے مراعات  کے تسلسل کو یقینی بنانے کے لیے بھاری صنعت کی وزارت(ایم ایچ آئی) نے الیکٹرک موبلٹی پروموشن اسکیم(ای ایم پی ایس) 2024 کا آغاز کیا، جسے778 کروڑروپے کی مالی معاونت کے ساتھ، چھ ماہ کی مدت کے لیے یعنی یکم اپریل 2024 سے 30 ستمبر 2024 تک نافذ کیا گیا۔

اس کے بعد ایم ایچ آئی نے 29.09.2024 کو 31 مارچ 2026 تک 10,900 کروڑ روپے کے اخراجات کے ساتھ انوویٹیو وہیکل انہانسمنٹ (پی ایم ای-ڈرائیو) اسکیم میں پی ایم الیکٹرک ڈرائیو انقلاب کو مطلع کیا ۔ پی ایم ای-ڈرائیو ای-2 ڈبلیو ، ای-3 ڈبلیو ، ای ٹرکوں اور ای ایمبولینسوں کے ساتھ ساتھ ای بسوں کے لیے گرانٹ ، ای وی پبلک چارجنگ اسٹیشنوں (ای وی پی سی ایس) کے قیام اور ٹیسٹنگ ایجنسیوں کی اپ گریڈیشن کے لیے مانگ کی ترغیب فراہم کرتا ہے ۔ اس کے بعد سے ای ایم پی ایس 2024 کو پی ایم ای-ڈرائیو اسکیم کے تحت شامل کر لیا گیا ہے ۔

یہ معلومات بھاری صنعت اور اسٹیل کےوزیر مملکت جناب بھوپتی راجو سری نواس ورما نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی ۔

****

(ش ح۔ م ع ن۔ع ن)

U.N-4163


(Release ID: 2152935)
Read this release in: English , Hindi