وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

ہندوستان-نیوزی لینڈکے مابین دفاعی اسٹریٹجک ڈائیلاگ کا نئی دہلی میں افتتاح

Posted On: 05 AUG 2025 10:04PM by PIB Delhi

ہندوستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دفاعی اسٹریٹجک ڈائیلاگ کا پہلا اجلاس 05 اگست 2025 کو نئی دہلی میں منعقد ہوا، جس میں دونوں ممالک کے درمیان سکیورٹی نقطہ نظر پر تبادلہ خیال کیا گیا اور دوطرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر زور دیا گیا۔یہ ڈائیلاگ ہندوستان کی وزارت دفاع کے بین الاقوامی تعاون کے جوائنٹ سیکریٹری جناب امیتابھ پرساد اور نیوزی لینڈ کی وزارت دفاع کی بین الاقوامی برانچ کی سربراہ محترمہ کیتھلین پیئرس کی مشترکہ صدارت میں منعقد ہوا۔

دونوں ممالک نے جاری دفاعی تعاون پر اطمینان کا اظہار کیا اور تربیت، صلاحیت سازی، دفاعی صنعت، بحری سلامتی اور کثیر ملکی تعاون جیسے شعبوں میں موجودہ اشتراک کو مزید وسعت دینے کے طریقے تلاش کیے۔شریک صدور نے ابھرتے ہوئے تعاون کے شعبوں اور عالمی اجتماعی مفادات سے متعلق امور پر بھی اقدامات کی وضاحت کی۔

ہندوستانی فریق نےسی ٹی ایف-150 کی کامیاب قیادت پر نیوزی لینڈ کی تعریف کی جس میں بحریہ ہند کے پانچ افسران کو عملے کے طور پر تعینات کیا گیا تھا۔دونوں ممالک نے وائٹ شپنگ انفارمیشن ایکسچینج کے جاری تعاون کو مزید مؤثر بنانے کے طریقوں پر بھی بات چیت کی تاکہ معلومات کے تبادلے میں بہتری آئے۔

یہ اسٹریٹجک ڈائیلاگ مارچ 2025 میں دونوں ممالک کے درمیان دستخط شدہ  مفاہمت نامے (ایم او یو) کے تحت قائم کیا گیا تھا، جو کہ دفاعی تعلقات کو فروغ دینے میں ایک اہم سنگِ میل ہے۔

ہندوستان اور نیوزی لینڈ کے تعلقات سیاسی، دفاعی و سلامتی تعاون، صلاحیت سازی اور تعلیم جیسے مختلف شعبوں میں پھیلے ہوئے ہیں۔ یہ تعلقات باہمی اعتماد، مشترکہ جمہوری اقدار، عوامی روابط اور کرکٹ سے مشترکہ محبت کی بنیاد پر قائم ہیں۔دو طرفہ تعلقات کو اگست 2024 میں صدرِ جمہوریہ ہند کے نیوزی لینڈ کے دورے اور مارچ 2025 میں وزرائے اعظم کی دو طرفہ ملاقات کے بعد مزید تقویت ملی ہے۔

اپنے سرکاری دورۂ ہند کے دوران محترمہ کیتھلین پیئرس نے 04 اگست 2025 کو مرکزی وزیر مملکت برائے دفاع جناب سنجے سیٹھ اور دفاعی سیکریٹری جناب راجیش کمار سنگھ سے بھی ملاقات کی۔

 

*****

 

 ( ش ح ۔ م ح۔رض)

U. No. 4153

 


(Release ID: 2152890)
Read this release in: English , Hindi , Bengali