زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

تمباکو کی تیاری اور قدر میں اضافہ کے لیے بنیادی ڈھانچہ

Posted On: 05 AUG 2025 4:37PM by PIB Delhi

آج لوک سبھا میں زراعت و کسانوں کی فلاح و بہبود کے مرکزی وزیر مملکت جناب رام ناتھ ٹھاکر نے ایک تحریری جواب میں بتایا کہ ملک میں تمباکو یا تمباکو کی کاشت کے فروغ کے لیے وزارت زراعت و کسانوں کی فلاح و بہبود کی جانب سے کوئی اسکیم نافذ نہیں کی جا رہی ہے۔

تمباکو بورڈ جو کہ وزارت تجارت و صنعت کے تحت کام کرتا ہے، کو فلو کیورڈ ورجینیا (ایف سی وی) تمباکو کی پیداوار اور مارکیٹنگ کو باقاعدہ بنانے کا اختیار حاصل ہے۔ بورڈ اپنے دائرہ کار کے مطابق تمباکو کی فصل کی منصوبہ بندی ایک سیزن پہلے کرتا ہے اور اس کی پیداوار کو منظم کرتا ہے۔ اس کے بعد تمباکو بورڈ کسانوں کو منصفانہ اور منافع بخش قیمتیں یقینی بنانے اور تاجروں کو تمباکو کی بلا رکاوٹ فراہمی کے لیے ای-نیلامی  کا اہتمام کرتا ہے۔

تمباکو بورڈ براہ راست کھیت سے فیکٹری کی سطح پر رابطے قائم کرنے یا ویلیو ایڈیڈ (قدر میں اضافہ شدہ) تمباکو کی پیداوار کو فروغ دے کر کسانوں کو زیادہ آمدنی فراہم کرنے کے عمل میں شامل نہیں ہے۔ تاہم بورڈ نے عالمی خریداروں کی ضروریات کے مطابق تمباکو کی مارکیٹ ویلیو بہتر بنانے کے لیے اقدامات کیے ہیں جس سے کسانوں کو بہتر قیمت حاصل ہوئی ہے۔مزید برآں بورڈ نے عالمی بازار میں قیمتوں میں اتار چڑھاؤ سے کسانوں کو بچانے کے لیے ضروری اقدامات کیے ہیں تاکہ قیمتوں میں استحکام قائم رکھا جا سکے۔ ان مرکوز کوششوں کے باعث ایف سی وی تمباکو کی کاشت کرنے والے کسانوں کی آمدنی 21-2020سے مسلسل بڑھتی رہی ہےاور اس دوران تمباکو کی برآمدات سے حاصل ہونے والی آمدنی دوگنی سے زیادہ ہو گئی ہے۔ایف سی وی تمباکو کی اوسط قیمت21-2020 میں135.24روپئےفی کلوگرام سے بڑھ کر 24-2023 میں279.54روپئے فی کلوگرام ہو گئی ہے۔تمباکو اور اس کی مصنوعات کی برآمد کی کل مالیت21-2020 میں6,496.99کروڑروپئےسےبڑھ کر25-2024 میں 16,728.02 کروڑ روپئے ہو گئی ہے۔

اس کے علاوہ آئی سی اے آر – نیشنل انسٹی ٹیوٹ فار ریسرچ آن کمرشل ایگریکلچر (این آئی آر سی اے)، راج مندری ملک کی مختلف آب و ہوا کے علاقوں میں اگنے والے مختلف اقسام کے تمباکو پر تحقیق کر رہا ہے۔ یہ ادارہ نئی اقسام کی ترقی، پیداوار و تحفظ کی ٹیکنالوجی اور پتوں کے معیار پر تحقیق کرتا ہے۔ آئی سی اے آر –این آئی آر سی اے  کسانوں کو جدید زرعی ٹیکنالوجی اور اچھی کاشتکاری کی تراکیب پہنچانے کے عمل میں سرگرم ہے۔

 

*****

 

 ( ش ح ۔ م ح۔رض)

U. No. 4150

 


(Release ID: 2152874)
Read this release in: English , Hindi