ٹیکسٹائلز کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ہند-جاپان ٹیکسٹائل تجارت اور سرمایہ کاری تعاون

Posted On: 05 AUG 2025 4:28PM by PIB Delhi

سال 2024 میں  ہندوستان کی جاپان کو ٹیکسٹائل اور ملبوسات کی کل برآمدات 354 ملین ڈالر رہی، جبکہ جاپان نے دنیا بھر سے ٹیکسٹائل اور ملبوسات کی کل درآمدات  30,873 ملین ڈالرکی کی ۔(ماخذ : یو این سی او ایم ٹریڈ ڈیٹا بیس)

 ہندوستان نے 2011 میں ہند-جاپان جامع اقتصادی شراکت داری معاہدہ(سی ای پی اے) پر دستخط کیے تاکہ ٹیرف اور نان-ٹیرف رکاوٹوں کو کم کیا جا سکے، طریقہ کار کو آسان بنایا جا سکے اور ساختی مسائل کو حل کیا جا سکے، تاکہ  ہندوستانی برآمد کنندگان شراکت دار منڈیوں میں زیادہ مسابقتی بن سکیں۔

حال ہی میں جاپان کے دورے پر گئے ایک اعلیٰ سطی وفد نے اپنے دورے کے دوران  ٹیکسٹائل ویلیو چین سے وابستہ معروف جاپانی کمپنیوں کے ساتھ کئی ملاقاتیں کیں۔ ان ملاقاتوں کے دوران جاپانی اسٹیک ہولڈرز کو پی ایم مترہ پارکس (PM MITRA) میں سرمایہ کاری کی دعوت دی گئی اور ہندوستان کے متحرک ٹیکسٹائل ایکو سسٹم سے فائدہ اٹھانے پر زور دیا ۔ ان ملبوسات، مشینری، ٹیکنیکل ٹیکسٹائلز اور فیبرک پروسیسنگ کے شعبوں کی کمپنیاںشامل ہیں۔

حکومت ہند ٹیکسٹائل کے شعبے کو فروغ دینے کے لیے مختلف اسکیمیں/اقدامات نافذ کر رہی ہے۔ اہم اسکیموں/اقدامات میں پی ایم میگا انٹیگریٹڈ ٹیکسٹائل ریجنز اینڈ اپیرل( پی ایم- ایم آئی ٹی آر اے) پارکس اسکیم شامل ہیں، جس کا مقصد ایک جدید، مربوط، عالمی معیار کا پلگ اینڈ پلے ٹیکسٹائل  کا بنیادی ڈھانچہ  تیار کرنا ہے؛اس کے علاوہ پروڈکشن لنکڈ انسیٹو(پی ایل آئی) اسکیم ،جو ایم ایم ایف فیبرک، ایم ایم ایف ملبوسات اور ٹیکنیکل ٹیکسٹائلز پر مرکوز ہے تاکہ بڑے پیمانے پر پیداوار کو فروغ دیا جا سکے۔

وزارت ٹیکسٹائل نے ایک م ماحول سماجی اور حکمرانی (ای سی جی) ٹاسک فورس قائم کی ہے، جس کا مقصد  ہندوستانی ٹیکسٹائل صنعت کو پائیدار اور وسائل کی کفایت پر مبنی پیداواری نظام کی طرف منتقل ہونے کے قابل بنانا ہے۔ یہ ٹاسک فورس صنعت کے اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مشاورت کرتی ہے ،تاکہ موجودہ صورتحال اور مستحکم پیداواری ماڈلز کو اپنانے میں درپیش مسائل کا جائزہ لیا جا سکے۔

جاپان کی معیشت، تجارت و صنعت کی وزارت(ایم ای ٹی آئی) کے تحت کام کرنے والا ادارہ ‘ایسوسی ایشن فار اوورسیز ٹیکنیکل کوآپریشن اینڈ سسٹین ایبل پارٹنرشپس’ (اے او ٹی ایس)انسانی وسائل کی ترقی کا ایک منصوبہ نافذ کر رہا ہے، جس کے تحت جاپانی نظامِ معیار کی جانچ کے بارے میں تربیتی پروگراموں کی ایک سیریز کے ذریعے ٹیکسٹائلز کمیٹی کے ٹیکنیکل افسران کو ممبئی، کولکاتا، جے پور اور تریپورہ جیسے مختلف ہندوستانی ٹیکسٹائل برآمد کرنے والے مراکز میں تربیت دی جا رہی ہے۔

یہ معلومات وزیر مملکت برائے ٹیکسٹائل  جناب پبترا مارگریٹا نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں فراہم کیں۔

****

U.N-4143

(ش ح۔ م ع ن۔ع ن)


(Release ID: 2152866)
Read this release in: English , Hindi