بھارت کا مسابقتی کمیشن
سی سی آئی نے ڈالمیا سیمنٹ (بھارت) لمیٹڈ کے ذریعہ جے پرکاش ایسوسی ایٹس لمیٹڈ کے حصول کو منظوری دے دی
Posted On:
05 AUG 2025 7:36PM by PIB Delhi
کمپیٹیشن کمیشن آف انڈیا نے ڈالمیا سیمنٹ (بھارت) لمیٹڈ کے ذریعے جے پرکاش ایسوسی ایٹس لمیٹڈ کے حصول کی منظوری دے دی ہے۔
مجوزہ امتزاج کے تحت ڈالمیا سیمنٹ (بھارت) لمیٹڈ (حاصل کنندہ) کے ذریعے جے پرکاش ایسوسی ایٹس لمیٹڈ (جے اے ایل) کا 100 فیصد حصول، 2016 کے انسولوینسی اینڈ بینکرپسی کوڈ (آئی بی سی) کے تحت کارپوریٹ انسولوینسی ریزولوشن پروسیس (سی آئی آر پی) کے ذریعے کیا جائے گا۔
حاصل کنندہ ڈالمیا بھارت لمیٹڈ (ڈی بی ایل) کی مکمل ملکیتی ذیلی کمپنی ہے، جو ڈالمیا بھارت گروپ کی حتمی پیرنٹ کمپنی ہے۔ ڈی بی ایل (براہ راست اور اپنی ملحقہ کمپنیوں کے ذریعے) بنیادی طور پر سیمنٹ کی تیاری اور فروخت کے کام میں مصروف ہے۔
جے اے ایل مختلف کاروباری سرگرمیوں میں مصروف ہے، جیسے رئیل اسٹیٹ، سیمنٹ، ہاسپٹیلٹی، انجینئرنگ، پروکیورمنٹ اور کنسٹرکشن (ای پی سی)، اور اس وقت آئی بی سی کے تحت سی آئی آر پی کے عمل سے گزر رہی ہے۔
کمیشن کا تفصیلی حکم بعد میں جاری کیا جائے گا۔
***********
ش ح۔ ف ش ع
U: 4139
(Release ID: 2152841)