ٹیکسٹائلز کی وزارت
ٹیکسٹائل کی وزارت نے 11ویں قومی ہینڈلوم ڈے کی تقریبات کے حصے کے طور پر’ہاٹ آن وہیلز‘ کا آغاز کیا
ٹیکسٹائل کے مرکزی وزیر جناب گری راج سنگھ نے ہینڈلوم ہاٹ، جن پتھ میں خصوصی ہینڈلوم ایکسپو اور’ہاٹ آن وہیلز‘ کا افتتاح کیا
حکومت دستکاروں کی مدد، مارکیٹ تک رسائی میں اضافہ، اور پائیدار اقتصادی ترقی کو آگے بڑھا کر ہینڈلوم کے شعبے کو مضبوط بنانے کے اپنے عزم کو تقویت دے رہی ہے: جناب گری راج سنگھ
ہاٹ آن وہیلز پورے بھارت سے 116 الگ الگبنی ہوی چیزوں کی نمائش کرتا ہے۔
Posted On:
05 AUG 2025 8:10PM by PIB Delhi
ٹیکسٹائل کی وزارت نے نیشنل ہینڈلوم ڈیولپمنٹ کارپوریشن (این ایچ ڈی سی) کے ساتھ مل کر، ہینڈلوم ہاٹ، جن پتھ میں ایک خصوصی ہینڈلوم ایکسپو اورہاٹ آن وہیلز موبائل ریٹیل پہل کے آغاز کے ساتھ 11 ویں قومی ہینڈلوم ڈے کا جشن منایا۔ ٹیکسٹائل کے مرکزی وزیر جناب گری راج سنگھ نے وزیر مملکت برائے امور خارجہ اور ٹیکسٹائل جناب پبترا مارگھریٹا اور سکریٹری ٹیکسٹائل محترمہ نیلم شامی راؤ کی موجودگی میں خصوصی ہینڈ لوم ایکسپو اورہاٹ آن وہیلز کا افتتاح کیا۔

تقریب کا افتتاح کرتے ہوئے ٹیکسٹائل کے مرکزی وزیر جناب گری راج سنگھ نے بھارت کی روایتی بُنائی کے طریقوں کے فروغ اور تحفظ کے لیے حکومت کی غیر متزلزل وابستگی پر زور دیا۔مرکزی وزیر نے کہا کہ ہتھ کرگھے نہ صرف ہماری ثقافتی شناخت کی علامت ہیں بلکہ دیہی معیشت اور ملک بھر کے لاکھوں بنکروں کی روزی روٹی میں بھی اہم شراکت دار ہیں۔ حکومت دستکاروں کی مدد، مارکیٹ تک رسائی میں اضافہ، اور پائیدار اقتصادی ترقی کو آگے بڑھا کر ہینڈلوم کے شعبے کو مضبوط بنانے کے اپنے عزم کو تقویت دے رہی ہے۔ جناب گری راج سنگھ نے مزید کہا کہ ’ہاٹ آن وہیلز‘ پہل بنکروں اورگراہکوں کے درمیان خلیج کو ختم کرنے، خود انحصاری کو فروغ دینے اور مستند، مقامی طور پر تیار کردہ مصنوعات کو براہ راست عوام تک پہنچانے کی جانب ایک اور قدم ہے۔

مرکزی وزیر نے خصوصی ہینڈ لوم ایکسپو کا دورہ کیا اور وزیر مملکت برائے ٹیکسٹائل سکریٹری ٹیکسٹائل، ڈی سی ہینڈ لومز، ڈی سی دستکاری اور وزارت کے دیگر سینئر عہدیداروں کی موجودگی میں بنکروں سے بات چیت کی۔
اس سال کا پروگرام مائی ہینڈلوم، مائی پرائیڈ،مائی پروڈکٹ، مائی پرائیڈ، پر توجہ مرکوز کرتا ہے اور پورے بھارت سے 116 الگ الگ بنی ہوئی چیزوں کی نمائش کرتا ہے جو ملک کی بھرپور اور متنوع ٹیکسٹائل میراث کو اجاگر کرتا ہے۔ہاٹ آن وہیلز کا آغاز بھارتیہ ہینڈلوم کے ریٹیل منظرنامہمیں ایک اہم قدم کی نشاندہی کرتا ہے۔ ایک موبائل ہینڈلوم مارکیٹ پلیس کے طور پر، یہ پہل پورے دہلی این سی آر کے صارفین تک براہ راست رسائی کے قابل بنائے گی، مستند، اعلیٰ معیار کی ہینڈ لوم مصنوعات کو کاریگروں سے لے کر شہری محلوں اور ثقافتی ہاٹ سپاٹ تک لے جائے گی۔
جن پتھ سے شروع ہو کر، گاڑی کلیدی عوامی علاقوں میں سفر کرے گی جن میں مارکیٹس، رہائشی سوسائٹیز، اور آرٹ زونزشامل ہیں۔ دستکاریوں اور جدید گراہکوں کے درمیان فرق کو ختم کرتی ہے۔ یہ براہ راست گراہکوں سےگراہک کا نقطہ نظر کاریگروں کو معاشی طور پر بااختیار بنائے گا جبکہ پائیدار فیشن ووکل فارلوکل اور دیسی دستکاری کے بارے میں بیداری پیدا کرے گا۔
ہینڈلوم ایکسپو، ہینڈ لوم ہاٹ میں 10 اگست تک عوام کے لیے کھلا ہے، پورے بھارت سے ماہر بنکروں کو جمع کیا گیا ہے، جو علاقے کے لیے مخصوص ہینڈ لوم مصنوعات کی خوردہ فروشی کرتے ہیںاور 116 منفرد بنی ہوئی اشیاء کی نمائش کرتےہیں۔ اس نمائش میں براہ راست بُنائی کے مظاہرے بھی پیش کیے گئے ہیں، جو یہاں پہنچنےو الے لوگوں، طلباء اور دستکاری کے شوقین افراد کے لیے ایک عمیق اور تعلیمی تجربہ پیش کرتے ہیں۔
ہاٹ آن وہیلز کے مشترکہ آغاز اور 116 بھارتیہ بنی ہوئی اشیاء کی نمائش کے ذریعے، وزارت کے جشن کا مقصد روایت کو جدت کے ساتھ ملانا ہے ۔ اس بات کو یقینی بنانا کہبھارت کا ہینڈلوم ورثہ جدید بازاروں اور عالمی بات چیت میں ترقی کرتا رہے۔
جیسا کہ ملک 11 ویں قومی یوم ہتھ کرگھا کا جشن منا رہا ہے، وزارت کی توجہ بھارتیہ بنکروں کو قومی توجہ میں لانے اور ان کی روایات کو عزت اور برقرار رکھنے پر مرکوز ہے۔
***
(ش ح۔اص)
UR No 4141
(Release ID: 2152785)