بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی راستوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ساگرمالا پروگرام کے تحت منصوبے

Posted On: 05 AUG 2025 6:23PM by PIB Delhi

ساگر مالا پروگرام کے تحت 5.79 لاکھ کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کے 839 منصوبے عمل آوری کے لیے تیار ہیں۔ یہ منصوبے مرکزی وزارتوں، آئی ڈبلیو اے آئی، انڈین ریلوے، ریاستی حکومت اور بڑی بندرگاہوں وغیرہ کے ذریعے لاگو ہوتے ہیں۔ ان میں سے 1.42 لاکھ کروڑ روپے کی مالیت کے 280 منصوبے مکمل ہو چکے ہیں اور 1.62 لاکھ کروڑ روپے کے 209 منصوبے زیر عمل ہیں۔ اس کے علاوہ 2.75 لاکھ کروڑ روپے کے 350 منصوبے ترقی کے مختلف مراحل میں ہیں۔

ساگر مالا پروگرام کے تحت منصوبوں کے نفاذ میں تاخیر کی وجوہات بنیادی طور پر حصول اراضی میں تاخیر، قانونی منظوری، مقامی احتجاج، دائرہ کار میں تبدیلی کو قرار دیا جاتا ہے۔ بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں کی بلا تاخیر تکمیل کو یقینی بنانے کے لیے اٹھائے گئے اہم اقدامات میں وزارت میں مختلف سطحوں کے ذریعے منصوبوں کا وقتاً فوقتاً جائزہ، پروجیکٹ کے طریقہ کار کی تشخیص اور فنڈنگ کے رہنما خطوط شامل ہیں۔ وزارت وقتاً فوقتاً میری ٹائم اسٹیٹس ڈیولپمنٹ کونسل (ایم ایس ڈی سی) کے اجلاس منعقد کرتی ہے اور ساحلی ریاستوں/ مرکز زیر انتظام علاقوں کو ساگر مالا منصوبوں کے تیزی سے عمل آوری کے لیے مختلف اسٹیک ہولڈروں کے درمیان ہم آہنگی پیدا کرنے کے لیے ریاستی ساگر مالا کمیٹی کے اجلاس منعقد کرنے کی ترغیب دیتی ہے۔ اس کے علاوہ، ساگر مالا فریم ورک کے اوپری حصے میں، مجموعی پالیسی رہنمائی اور اعلیٰ سطحی تال میل کے لیے، نیز منصوبوں کی منصوبہ بندی اور عمل آوری کے پہلوؤں کا جائزہ لینے کے لیے ایک قومی ساگر مالا اپیکس کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔

بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کے وزیر جناب سربانند سونووال نے راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں یہ معلومات فراہم کی۔

**********

ش ح۔ ف ش ع

                                                                                                                                       U: 4134


(Release ID: 2152726)
Read this release in: English , Hindi