وزارت دفاع
آنجہانی کیپٹن چندر نارائن سنگھ، ایم وی سی کے خاندان نے گڑھوال رائفلز کو بہادری کے تمغے پیش کئے
Posted On:
05 AUG 2025 6:04PM by PIB Delhi
آج دھرم شالہ میں کیپٹن چندر نارائن سنگھ کی 60 ویں برسی کے موقع پر ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جنہوں نے 1965 میں ہندوستان-پاکستان کی جنگ کے دوران ہندوستانی فوج کی اعلیٰ روایات کے مطابق اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا تھا۔ اس بہادر کے خاندان نے اپنی مشہور روایت کو زندہ رکھتے ہوئے خراج تحسین کے طور پر گڑھوال رائفلز رجمنٹ کو ان کی پائیدار میراث کو خراج تحسین پیش کرنے کے طور پر ان کی بہادر ی ودیگر خدمات کے لئے تمغے پیش کئے ۔
ایک جذباتی موقع پر آنجہانی افسر کے بھائی جناب سکھ دیو سنگھ نے رجمنٹ کو ایم وی سی اور دیگر سروس میڈلز حوالے کیے۔ گڑھوال رائفلز اور گڑھوال اسکاؤٹس کے کرنل لیفٹیننٹ جنرل ڈی ایس رانا اور انڈمان نکوربار کمانڈ (سی آئی این سی اے این ) کے کمانڈر ان –چیف- جنرل ڈی ایس رانا نے رجمنٹ کی جانب سے تمغے حاصل کیے۔ اس تقریب میں رجمنٹ کے سابق فوجیوں اور حاضر سروس اہلکاروں کے ساتھ فوجی جوانوں نے بھی شرکت کی۔
اپنے خطاب میں لیفٹیننٹ جنرل ڈی ایس رانا نے کیپٹن چندر نارائن سنگھ کو شاندار خراج عقیدت پیش کیا اور انہیں بہادری، قیادت اور حب الوطنی کی حقیقی علامت قرار دیا۔ انہوں نے رجمنٹ کو اپنے تمغے سونپنے پر ان کے خاندان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا اور اس بات کی تصدیق کی کہ افسر کی میراث ہندوستانی فوجیوں کی آنے والی نسلوں کو متاثر کرتی رہے گی۔
سن 1965 کی ہندوستان - پاکستان جنگ کے دوران غیر معمولی بہادری اور قیادت کے لیے کیپٹن چندر نارائن سنگھ کو بعد از مرگ ہندوستان کا دوسرا سب سے بڑا جنگی اعزاز ‘مہا ویر چکر’ سے نوازا گیاتھا۔ 7 جولائی 1939 کو شکار پور گڑھوال (اب اترپردیش) میں جنم لینے والے کیپٹن چندر نارائن سنگھ ہیڈ کوارٹر 120 انفینٹری بریگیڈ سے وابستہ تھے ۔ جب 5 اگست 1965 کو بریگیڈ کے ذمہ داری کے علاقے میں دشمن کے 100 سے زیادہ دراندازوں کی رپورٹس سامنے آئیں۔ خطرے کی تصدیق کرنے کا کام کرتے ہوئے انہوں نے 4000 فٹ کی بلندی والے علاقے میں گشت کی قیادت کی۔ علاقے کو فلش کرتے ہوئے ان کی ٹیم دشمن کی بھاری فائرنگ اور گرینیڈ حملوں کی زد میں آگئی۔ بے خوف اور تعداد سے زیادہ ہونے کے باوجود، انہوں نے رات کے حملے کا انتخاب کیا، جس کے دوران ان کی چھوٹی ٹیم نے دشمن کے چھ فوجیوں کو بے اثر کر دیا اور کئی دیگر کو زخمی کر دیا، باقیوں کو پیچھے ہٹنے پر مجبور کر دیا۔ جوابی حملے کے دوران دشمن کی گولی لگنے کے بعد بھی کیپٹن چندر نارائن سنگھ نے قیادت جاری رکھی اور انخلاء سے انکار کر دیا، بالآخر ڈیوٹی کے دوران اپنی جان قربان کر دی۔
مشن کے لیے ان کی بے مثال ہمت، بہادری اور غیر متزلزل عزم کے لیے کیپٹن چندر نارائن سنگھ کو بعد از مرگ مہا ویر چکر سے نوازا گیا، جو ہندوستان کا جنگ کے وقت کا دوسرا سب سے بڑا بہادری اعزاز ہے۔
بہادر کے خاندان کے افراد کی طرف سے پیش کیے گئے تمغوں کو اتراکھنڈ کے لانس ڈاؤن میں گڑھوال رائفلز رجمنٹل سینٹر میوزیم میں محفوظ اور ڈسپلے کیا جائے گا۔ یہ تمغے کیپٹن چندر نارائن سنگھ کی بہادری کو لازوال خراج تحسین اور ہندوستانی فوج کے اہلکاروں کی بے لوث خدمات کی یاد دہانی کے طور پر کام کریں گے۔ شہید ہونے والے ہیروز کے خاندانوں کی طرف سے اس طرح کے نیک اشاروں کی قدر کی جاتی ہے، کیونکہ وہ اس بات کو یقینی بناتے ہیں کہ عظیم قربانیوں کی میراث قوم کی اجتماعی یادوں میں محفوظ رہے گی۔


*******
ش ح- ظ ا-ج
UR No. 4108
(Release ID: 2152694)