اقلیتی امور کی وزارتت
اقلیتی برادریوں کو سماجی اور اقتصادی طور پر بااختیار بنانا
Posted On:
05 AUG 2025 6:21PM by PIB Delhi
اقلیتی امور اور پارلیمانی امور کے مرکزی وزیر جناب کرن رجیجو نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ حکومت، ہنرمندی کے فروغ اور صنعت کاری کی وزارت ، سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت ، ٹیکسٹائل کی وزارت ، ثقافت کی وزارت ، خواتین اور بچوں کی بہبود کی وزارت ، دیہی ترقیات کی وزارت وغیرہ کی مختلف اسکیموں کے ذریعے اقلیتوں، خاص طور پر معاشرے کے معاشی طور پر کمزور اور محروم طبقات سمیت ہر طبقے کی فلاح و بہبود اور ترقی کے لیے مختلف اسکیمیں نافذ کر رہی ہے ۔
اس کے علاوہ اقلیتی امور کی وزارت اور اس سے وابستہ تنظیمیں، خاص طور پر مطلع شدہ 6 اقلیتی برادریوں (مسلم ، سکھ ، عیسائی ، بدھ ، پارسی اور جین) کو سماجی و اقتصادی اور تعلیمی طور پر بااختیار بنانے کی خاطر درج ذیل اسکیموں کو نافذ کرتی ہیں :
- تعلیمی طور پر انہیں بااختیار بنانے کے لیے پری میٹرک ، پوسٹ میٹرک اور میرٹ-کم-مینس پر مبنی اسکالرشپ اسکیمیں ؛
- ہنر مندی اور تربیت کی فراہمی کے لیے پردھان منتری وراثت کا سموردھن (پی ایم وکاس) ؛
- اقلیتی علاقوں میں بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے لیے پردھان منتری جن وکاس کاریہ کرم (پی ایم جے وی کے) ؛
- آمدنی اور تعلیم کے لیے قومی اقلیتی ترقیاتی اور مالیاتی کارپوریشن (این ایم ڈی ایف سی) کی قرض کی اسکیمیں ۔
اقلیتوں کے قومی کمیشن (این سی ایم) ایکٹ ، 1992 کی دفعہ 9 (ڈی) کے مطابق ، کمیشن اقلیتی افراد سے موصول ہونے والی شکایات کو متعلقہ حکام کے ساتھ ازالے کے لیے لیتا ہے ۔ اقلیتی امور کی وزارت اور اس سے وابستہ تنظیمیں بھی اقلیتی افراد سے موصول ہونے والی شکایات کا ازالہ کرتی ہیں ۔
********
ش ح۔م ع ۔ ت ح
U-4112
(Release ID: 2152688)