بھاری صنعتوں کی وزارت
الیکٹرانک موبلٹی پروموشن اسکیم - 2024
Posted On:
05 AUG 2025 4:16PM by PIB Delhi
الیکٹرک موبلٹی پروموشن اسکیم(ای ایم پی ایس) - 2024 کو یکم اپریل 2024 سے 30 ستمبر 2024 تک 6 ماہ کی مدت کے لیے نافذ کیا گیا تھا تاکہ ای-2ڈبلیواورای-3ڈبلیو کو تیزی سے اپنایا جا سکے جس سے ماحولیاتی ملک میں سبز نقل و حرکت اور الیکٹرک وہیکل (ای وی) کی تیاری کو مزید تقویت ملے۔
ای ایم پی ایس- 2024 اسکیم صرف ای-2ڈبلیو اورای-3ڈبلیوکے لیے ترغیب فراہم کرتی ہے جو مقامی طور پر تیار اور فروخت ہوتے ہیں۔ مزید برآں، ای ایم پی ایس نے فیزڈ مینوفیکچرنگ پروگرام ( پی ایم پی) کی تعمیل کو بھی لازمی قرار دیا، جس کے لیے ای وی اجزاء کی مینوفیکچرنگ کو مقامی بنانے کی ضرورت ہے۔ اس طرح ہندوستان میں الیکٹرک گاڑیوں کی تیاری کے ماحولیاتی نظام کو مضبوط کرنا، خاص طور پر گھریلو پیداوار اور سپلائی چینز کے حوالے سے۔ یہ اقدامات ای-2ڈبلیو اورای-3 ڈبلیو کے لیے او ای ایمز میں روزگار کے مواقع بھی پیدا کریں گے۔
یہ جانکاری بھاری صنعتوں اور اسٹیل کے وزیر مملکت جناب بھوپتی راجو سرینواس ورما نے آج ایوان زیریں-لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی۔
*******
ش ح- ظ ا-ج
UR No. 4103
(Release ID: 2152654)