تعاون کی وزارت
نیشنل کوآپریٹو ایکسپورٹس لمیٹڈ
Posted On:
05 AUG 2025 3:12PM by PIB Delhi
امدادباہمی کے مرکزی وزیرجناب امت شاہ نے لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں بتایا کہ امداد باہمی کی وزارت کثیر ریاستی کوآپریٹیو سوسائٹیوں(ایم ایس سی ایس) ایکٹ، 2002 کے تحت نیشنل کوآپریٹو ایکسپورٹس لمیٹڈ (این سی ای ایل) کے قیام کو عمل میں لائی ہے تاکہ کوآپریٹیوشعبے کی برآمدات کو فروغ دینے کے لیے ایک مرکزی تنظیم کے طور پر کام کرسکے۔یہ سوسائٹی ہندوستانی کوآپریٹیو شعبے میں دستیاب اضافی مصنوعات کو بین الاقوامی منڈیوں تک پہنچانے پر توجہ مرکوز کرے گی تاکہ ملک کی جغرافیائی حدود سے باہر وسیع منڈیوں تک رسائی حاصل کی جا سکے۔ اس کے ذریعے ہندوستانی کوآپریٹیو مصنوعات/خدمات کی عالمی سطح پر مانگ میں اضافہ ہوگا اور ان مصنوعات/خدمات کی بہترین ممکنہ قیمت حاصل کی جا سکے گی۔یہ سوسائٹی برآمدات کو فروغ دینے کے لیے مختلف سرگرمیوں میں حصہ لے گی، جن میں خریداری، ذخیرہ کاری، پروسیسنگ، مارکیٹنگ، برانڈنگ، لیبلنگ، پیکجنگ، سرٹیفکیشن، تحقیق و ترقی وغیرہ شامل ہیں۔یہ کوآپریٹیو سوسائٹیوں کی تیار کردہ تمام اقسام کی اشیاء و خدمات کی تجارت کرے گی۔یہ سوسائٹی مالی معاونت کا انتظام کرنے، تکنیکی رہنمائی فراہم کرنے، تربیت اور صلاحیت سازی میں مدد دینے، مارکیٹ انٹیلیجنس سسٹم تیار کرنے اور اسے برقرار رکھنے، متعلقہ حکومتی اسکیموں پر عمل درآمد کرنے اور ایسی تمام سرگرمیوں کو انجام دینے میں مدد دے گی جو کوآپریٹیو شعبے اور اس سے منسلک اداروں کی برآمدات میں اضافہ کر سکیں۔
کوئی بھی کثیر ریاستی کوآپریٹیو سوسائٹی یا کوئی بھی ایسی کوآپریٹیو سوسائٹی جو کسی بھی ریاست یا مرکز کے زیر انتظام علاقہ میں رائج کوآپریٹیو سوسائٹیوں سے متعلق کسی بھی قانون کے تحت رجسٹرڈ ہو یا رجسٹرڈ سمجھی جاتی ہو، اس سوسائٹی (این سی ای ایل) کی رکنیت کے لیے اہل ہے۔
این سی ای ایل کی جانب سے فراہم کردہ معلومات کے مطابق، اب تک 11,034 کوآپریٹیواداروں کو رکنیت دی جا چکی ہے، جن کی تفصیل درج ذیل ہے:
نمبر شمار
|
کوآپریٹو کی قسم
|
تعداد
|
1
|
پیکس اور دیگر بنیادی کوآپریٹیوز (کلاس-5(
|
10793
|
2
|
تحصیل/ضلعی سطح کے کوآپریٹیوز(کلاس 4(
|
216
|
3
|
ملٹی سٹیٹ کوآپریٹیوز سوسائٹیز (کلاس 3(
|
10
|
4
|
ریاستی سطح کی کوآپریٹیوز سوسائٹیز (کلاس-2(
|
10
|
5
|
پروموٹر کوآپریٹیوز/ تنظیمیں (کلاس-1(
|
5
|
اب تک این سی ای ایل کے ذریعے برآمد کی گئی زرعی اجناس کی کل مقدار اور مالیت درج ذیل ہے:
کل مقدار: 13,49,831.05 میٹرک ٹن
کل مالیت: 54,03,01,47,854.00 روپے (یعنی 5403.01 کروڑروپے)
اجناس کے لحاظ سے تفصیل ضمیمہ-اے میں منسلک ہے۔
امداد باہمی کی وزارت بیرون ملک واقع ہندوستانی مشنوں کے ذریعے کوآپریٹیو برآمداتی نظام کو مضبوط بنانے کے لیے کام کر رہی ہے۔ اس مقصد کے تحت ان مشنوں سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ این سی ای ایل کو اپنے متعلقہ ممالک میں منڈیوں کی دستیابی سے متعلق معلومات فراہم کریں اور وہاں کے درآمد کنندگان سے این سی ای ایل کا تعارف کرائیں۔
اس کے علاوہ، امدادباہمی کی وزارت (ایم او سی) اور جمہوریہ زامبیا کی منسٹری آف اسمال اینڈ میڈیم انٹرپرائیزڈیولپمنٹ (ایم او ایس ایم ای ڈی) نے کوآپریٹیواداروں کے فروغ کے لیے ایک مفاہمت نامے(ایم او یو) پر دستخط کیے ہیں۔ اس ایم او یو کا مقصد، دیگر باتوں کے علاوہ، دونوں ممالک کے کوآپریٹیواداروں کے درمیان تجارتی تعلقات قائم کرنے کے لیے درکار سہولیات اور ذرائع فراہم کرنا ہے۔
مزید یہ کہ این سی ای ایل نے درج ذیل مفاہمت ناموں(ایم او یو ایس) پر بھی دستخط کیے ہیں:
- سینیگال کی حکومت کی وزارت صنعت و تجارت کے ساتھ مفاہمت نامہ
- جمہہوریہ انڈونیشیا کے سنٹن وینٹیج ٹریڈنگ پرائیویٹ لمیٹڈ اور پی ٹی سنٹن سورینی نوسانتاراکے ساتھ مفاہمت نامہ
ضمیمہ-اے
برائے سال 2023-24: برآمدات کا خلاصہ
نمبر شمار
|
زرعی اجناس
|
مقدار (میٹرک ٹن)
|
قدر (روپے)
|
1.
|
غیر باسمتی سفید چاول (ایکسپورٹ ڈیوٹی(
|
230310.01 ایم ٹی
|
9,931,363,187
|
2.
|
پورے ٹوٹے ہوئے چاول (مستثنیٰ(
|
32194.00 ایم ٹی
|
1,070,769,516
|
3.
|
تازہ سرخ پیاز
|
2530.00 ایم ٹی
|
94,094,000
|
4.
|
گندم کا دانہ
|
1025.29 ایم ٹی
|
35,116,011
|
کل
|
266059.30 ایم ٹی
|
11,131,342,714
|
نمبر شمار
|
زرعی اجناس
|
مقدار (میٹرک ٹن)
|
قدر (روپے)
|
1.
|
بچوں کی خوراک کا دودھ
|
150.01 ایم ٹی
|
94,134,758
|
2.
|
جَو
|
30.00 ایم ٹی
|
9,391,108
|
3.
|
کالی دال
|
75.01 ایم ٹی
|
15,431,143
|
4.
|
کالی مرچ
|
15.00 ایم ٹی
|
20,116,381
|
5.
|
براؤن شوگر
|
180.00 ایم ٹی
|
25,344,221
|
6.
|
چنے کے مٹر
|
120.00 ایم ٹی
|
46,626,692
|
7.
|
کارن فلیکس
|
60.00 ایم ٹی
|
35,573,522
|
8.
|
زیرہ
|
15.00 ایم ٹی
|
15,376,000
|
9.
|
زیرہ (مستثنیٰ(
|
24.53 ایم ٹی
|
9,072,604
|
10.
|
تازہ سرخ پیاز
|
5039.87 ایم ٹی
|
245,463,248
|
11.
|
لہسن پاؤڈر
|
15.00 ایم ٹی
|
14,949,278
|
12.
|
صحت مند بسکٹ
|
29.99 ایم ٹی
|
9,421,760
|
13.
|
انسٹنٹ کافی
|
30.01 ایم ٹی
|
28,713,860
|
14.
|
انسٹنٹ نوڈلز
|
30.01 ایم ٹی
|
11,949,759
|
15.
|
انسٹنٹ سوپ
|
15.00 ایم ٹی
|
8,530,609
|
16.
|
کڈنی بینس
|
150.00 ایم ٹی
|
34,337,140
|
17.
|
کھلی چائے
|
16.00 ایم ٹی
|
7,452,418
|
18.
|
جوار کا آٹا
|
150.00 ایم ٹی
|
39,655,386
|
19.
|
مکس فروٹ جام
|
37.51 ایم ٹی
|
16,130,215
|
20.
|
غیر باسمتی سفید چاول (ایکسپورٹ ڈیوٹی(
|
280003.31 ایم ٹی
|
12,527,069,648
|
21.
|
جئی(اوٹس)
|
150.00 ایم ٹی
|
39,374,725
|
22.
|
آلو کا نشاستہ
|
120.00 ایم ٹی
|
47,907,618
|
23.
|
کشمش
|
60.00 ایم ٹی
|
34,740,771
|
24.
|
لال دال
|
75.00 ایم ٹی
|
17,543,130
|
25.
|
عام نمک
|
180.00 ایم ٹی
|
13,806,369
|
26.
|
جوار
|
1030.00 ایم ٹی
|
53,219,557
|
27.
|
شکر
|
15246.50 ایم ٹی
|
686,168,800
|
28.
|
سورج مکھی کا تیل
|
480.00 ایم ٹی
|
86,163,010
|
29.
|
ٹی بیگ
|
5.00 ایم ٹی
|
6,861,244
|
30.
|
ہلدی پاؤڈر
|
15.00 ایم ٹی
|
7,351,652
|
31.
|
گندم کا دانہ
|
0.001 ایم ٹی
|
178,047
|
32.
|
پورے ٹوٹے ہوئے چاول (مستثنیٰ(
|
775596.00 ایم ٹی
|
28,450,081,863
|
33.
|
پیلی/کالی/سرخ دال
|
55.00 ایم ٹی
|
11,506,543
|
34.
|
پیلی دال
|
125.00 ایم ٹی
|
25,798,919
|
35.
|
پیلی مکئی
|
3500.00 ایم ٹی
|
111,581,750
|
36.
|
زرد مٹر
|
150.00 ایم ٹی
|
28,620,576
|
کل
|
1082973.75 ایم ٹی
|
42,835,644,321
|
برائے سال 2025 تاحال: برآمدات کا خلاصہ
نمبر شمار
|
زرعی اجناس
|
مقدار (میٹرک ٹن)
|
قدر (روپے)
|
1.
|
ثابت زیرہ
|
84.00 ایم ٹی
|
17,624,007.00
|
2.
|
انڈین پاربوائلڈچاول
|
520.00 ایم ٹی
|
18,278,260.00
|
3.
|
ٹرمرک فنگر(ہلدی کی گانٹھ)
|
168.00 ایم ٹی
|
25,948,440.00
|
4.
|
انڈین لانگ گرین رائس
|
26.005
|
1,310,111.10
|
کل
|
798.005ایم ٹی
|
63,160,818.10
|
************
ش ح ۔ م م ۔ م ا
Urdu 4081
(Release ID: 2152579)
|