ارضیاتی سائنس کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

پارلیمانی سوال: مشن موسم

Posted On: 31 JUL 2025 5:17PM by PIB Delhi

مشن موسم اسکیم ایک کثیر جہتی تبدیلی کا نقطہ نظر اپناتی ہے، جس کا مقصد ہندوستان کو ‘موسم کے لیے تیار اور آب و ہوا کے لحاظ سے ہوشیار’ ملک بنانا ہے ۔  اس اسکیم کےاہم مقاصد میں شامل ہیں:

  • جدید موسمی نگرانی کی ٹیکنالوجیز اور نظام تیار کرنا۔
  • بہتر عارضی اور مقامی نمونے لینے اور کوریج کے ساتھ اعلیٰ ریزولوشن والے ماحولیاتی مشاہدات کو نافذ کرنا۔
  • اگلی نسل کے ریڈارز، ہوا کا تجزیہ کرنے والے آلات اور جدید آلات سے لیس سیٹلائٹس نصب کرنا۔
  • جدید اعلیٰ کارکردگی والے کمپیوٹنگ(ایچ پی سی) نظام نافذ کرنا۔
  • موسمی اور ماحولیاتی عوامل کی تفہیم کو بہتر بنانا اور پیش گوئی کی صلاحیتوں میں اضافہ کرنا۔
  • جدید زمینی نظام کے ماڈلز اور ڈیٹا پر مبنی طریقے تیار کرنا، جن میں مصنوعی ذہانت(اے آئی) اور مشین لرننگ(ایم ایل) کا استعمال شامل ہو۔
  • مؤثر موسمی نظم و نسق کے لیے ٹیکنالوجیز تیار کرنا۔
  • آخری سرے تک رابطے کے لیے جدید ترین فیصلہ سازی معاون نظام (ڈی ایس ایس) اور ترسیلی نظام قائم کرنا۔
  • صلاحیت سازی اور تحقیقی اشتراک کو مضبوط بنانا۔

مشن موسم اسکیم کو 2024 سے 2026 کے عرصے کے لیے کل2,000 کروڑ روپے(دو ہزار کروڑ روپے) کی لاگت سے نافذ کیا جا رہا ہے۔ اس کے لیے بجٹ میں 258 کروڑ روپے مالی سال 25-2024اور 1,742 کروڑ روپے مالی سال 26-2025ے لیے مختص کیے گئے ہیں۔

طویل عرصے سے ہندوستان کا محکمہ موسمیات(آئی ایم ڈی) ملک کے سیاحتی مقامات کے لیے مخصوص موسمی معلومات اور شدید موسمی حالات کی پیش گوئی فراہم کر رہا ہے۔ اس کے علاوہ آئی ایم ڈی اہم یاتراؤں جیسے چار دھام یاترا، امرناتھ یاترا وغیرہ اور خاص تقاریب جیسے جنوری-فروری 2025 کے دوران منعقد ہونے والا مہا کمبھ میلہ کے لیے بھی مخصوص موسمی خدمات فراہم کرتا ہے۔ ان مخصوص  مقامات کی خدمات کے لیے، آئی ایم ڈی موجودہ مشاہداتی نیٹ ورکس، ریڈار، سیٹلائٹ، عددی موسمی پیش گوئی  کے آلات اور موسمی مشاہداتی چیک لسٹوں سے حاصل کردہ مشاہدات کا استعمال کرتا ہے۔

مشن موسم کے نفاذ سے شدید موسمی اور ماحولیاتی واقعات کی نگرانی اور پیش گوئی میں مزید بہتری آئے گی، جس سے سیاحوں اور سیاحت سے وابستہ کاروباروں کو بہتر منصوبہ بندی میں مدد ملے گی ،جیسے کہ سیاحتی مقامات کا انتخاب اور خراب موسم میں بھی سیاحتی سرگرمیوں کو ممکن اور خوشگوار بنایا جا سکے گا۔ اس سے سیاحت کے شعبے میں جان، مال اور کاروبار کے نقصانات کو کم کرنے میں مدد ملے گی۔

یہ معلومات آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب کے دوران وزیر مملکت (آزادانہ چارج) برائے سائنس و ٹیکنالوجی، ارضیاتی سائنس، وزیر اعظم کےدفتر میں وزیر مملکت، عوامی معاملات، عوامی شکایات و پنشن، محکمہ ایٹمی توانائی اور محکمہ خلائی امور کے وزیر مملکت ڈاکٹر جتندر سنگھ نے فراہم کیں۔

 

****

(ش ح۔ م ع ن۔رض)

U.N-4070


(Release ID: 2152427) Visitor Counter : 4
Read this release in: English , Hindi