عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

پارلیمانی سوال: وزارتوں اور محکموں میں خالی آسامیاں

Posted On: 31 JUL 2025 7:55PM by PIB Delhi

یکم مارچ 2021 تک، مرکزی حکومت کے تحت تمام وزارتوں اور محکموں میں منظور شدہ پوسٹوں کی کل تعداد 40,35,203 تھی۔ مرکزی حکومت کی مختلف وزارتوں/محکموں میں آسامیوں اور ضرورتوں کی بنیاد پر اسامیوں کی تخلیق اور پُر کرنا ایک مسلسل عمل ہے۔ خالی آسامیوں اور کی گئی تقرریوں کی تفصیلات متعلقہ وزارتوں/محکموں کے ذریعہ رکھی جاتی ہیں۔ اس کے علاوہ، محکمہ اخراجات کا پے ریسرچ یونٹ مختلف وزارتوں/محکموں میں منظور شدہ پوسٹوں اور عہدہ داروں کے بارے میں مجموعی ڈیٹا پر مشتمل سالانہ رپورٹس شائع کرتا ہے۔ پے ریسرچ یونٹ کی سالانہ رپورٹس محکمہ اخراجات کی ویب سائٹhttps://doe.gov.in/hi/annual-report-pay-and-allowances پر عوامی طور پر دستیاب ہیں۔

حکومت نے تمام وزارتوں/محکموں کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ براہ راست بھرتی کے ذریعے خالی/ نامکمل آسامیوں کو پر کرنے کے لیے بروقت اور پیشگی کارروائی کریں۔ ان ہدایات کے مطابق، وزارتوں/محکموں کو متعلقہ ریکروٹنگ ایجنسیوں کو براہ راست بھرتی کی اسامیوں کے سلسلے میں اپنی خالی آسامیوں سے آگاہ کرنے کے لئے پیشگی کارروائی کرنے کی ضرورت ہے تاکہ براہ راست بھرتی کی اسامیوں کو بروقت پُر کیا جا سکے۔ پروموشن کے ذریعے خالی آسامیوں کو پر کرنے کے لیے، ڈیپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی (ڈی پی سی) کے میٹنگوں  کے انعقاد کے لیے ایک ماڈل کیلنڈر تجویز کیا گیا ہے۔

تمام وزارتوں/محکموں سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ مقررہ ٹائم لائنز پر عمل کریں تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ پینل بروقت تیار ہوں اور جب بھرتی سال کے دوران خالی آسامیاں پیدا ہوں تو ان کا استعمال کیا جا سکے۔ وزارتوں/محکموں کو پے میٹرکس میں لیول 13 اے اور اس سے نیچے کی آسامیوں پر تقرریاں کرنے،  ڈیپوٹیشن کے ذریعے خالی آسامیوں کو پر کرنے کے لئے اختیارات تفویض کیے گئے ہیں۔ ان تمام اقدامات نے مرکزی حکومت میں تقرریوں کی رفتار اور حجم کو تیز کرنے اور اسامیوں کو پر کرنے میں نمایاں مدد کی ہے۔

مزید برآں، جون 2022 سے، مرکزی حکومت میں خالی آسامیوں کو متعلقہ وزارتوں/محکموں کے ذریعے مشن بھرتی کے تحت ایک مشن موڈ میں پُر کیا جا رہا ہے۔ 50-45 شہروں میں وقفے وقفے سے جاب میلے منعقد کیے جا رہے ہیں، جو مرکزی حکومت کی وزارتوں/محکموں/تنظیموں میں خالی آسامیوں کو بروقت بھرنے میں ایک محرک کے طور پر کام کرتے ہیں۔

یہ معلومات ڈاکٹر جتیندر سنگھ، مرکزی وزیر مملکت برائے سائنس اور ٹیکنالوجی، ارضیاتی سائنسز (آزادانہ چارج)، وزیر اعظم کے دفتر میں وزیر مملکت، عملہ، عوامی شکایات اور پنشن کے وزیر مملکت، جوہری توانائی کے محکمے اور خلائی محکمہ نے 24 جولائی 2025 کو راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی۔

***

ش ح۔ ک ا۔ ش ب ن

U.NO.4065


(Release ID: 2152404) Visitor Counter : 3
Read this release in: English , Hindi