وزارات ثقافت
azadi ka amrit mahotsav

میرا گاؤں میری دھروہر اسکیم

Posted On: 04 AUG 2025 5:06PM by PIB Delhi

ہندوستان بھر میں کل تقریباً 6.5 لاکھ گاؤں کی نشاندہی کی گئی ہے، جن میں سے تقریباً 4.7 لاکھ گاؤں کا ڈیٹا ایم جی ایم ڈی پورٹل پر اپ لوڈ کیا گیا ہے۔ ریاست تمل ناڈو میں 19,219 گاؤں میں سے 14,251 کا ڈیٹا میپ اور اپ لوڈ کیا گیا ہے۔ تمل ناڈو کے لیے ریاست وار اور ضلع وار تفصیلات بالترتیب ضمیمہ-I اور ضمیمہ-II میں فراہم کی گئی ہیں۔

ایم جی ایم ڈی پروگرام، اپنے جامع پورٹل کے ذریعے، ہر گاؤں کے منفرد لسانی، ثقافتی اور ورثے کے طریقوں کو مدنظر رکھتا ہے، بشمول مندر کی تعمیر، لوک فنون اور کلاسیکی روایات۔ اس میں تمل ناڈو کی مخصوص روایات جیسے سدھا میڈیسن اور مقامی آرٹ کی شکلیں شامل ہیں۔

ایم جی ایم ڈی پورٹل پر کراؤڈ سورسنگ کا ایک آپشن دستیاب ہے، جو مقامی کمیونٹیز کو ثقافتی ورثے کی دستاویزات اور تحفظ میں فعال طور پر حصہ لینے کے قابل بناتا ہے۔

تاہم، اس اقدام کے تحت گاؤں والوں کو کوئی اقتصادی یا ہنر مندی کی ترقی کا فائدہ نہیں پہنچایا گیا ہے۔

حکومت ہند ثقافتی سیاحت، ڈیجیٹل پلیٹ فارمز اور تعلیمی پہل کے ذریعے ملک بھر میں وراثتی گاؤں کو فروغ دینے کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔ ان میں ثقافتی تقریبات میں شرکت کی حوصلہ افزائی، روایتی فن کی نمائش، اور ڈیجیٹل اور تعلیمی آؤٹ ریچ کے ذریعے بیداری پیدا کرنا شامل ہے۔ تاہم، تمل ناڈو کے دیہاتوں کے لیے کوئی خاص پہل نہیں ہے۔

یہ معلومات مرکزی وزیر برائے ثقافت و سیاحت جناب گجیندر سنگھ شیخاوت کے ذریعہ آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب کے تحت فراہم کی گئی۔

پی ڈی ایف فائل کے لیے یہاں کلک کریں۔

**********

 (ش ح –ا ب ن)

U.No:4029


(Release ID: 2152312)
Read this release in: English , Hindi , Gujarati