جل شکتی وزارت
صفائی ستھرائی اور او ڈی ایف پلس پہل
Posted On:
04 AUG 2025 5:34PM by PIB Delhi
سوچھ بھارت مشن (گرامین) [ایس بی ایم (جی)] کا مرحلہ دوئم2020-21 سے 26-2025 تک کی مدت کے لیے نافذ کیا جارہا ہے ، جس میں کھلے میں رفع حاجت سے پاک (او ڈی ایف) پائیداری پر توجہ دی جارہی ہے اور تمام دیہی علاقوں کو ٹھوس اور مائع فضلہ کے بندوبست کے طریقے کار کے ساتھ احاطہ کرتے ہوئے دیہی علاقوں کو او ڈی ایف سے او ڈی ایف پلس (ماڈل) میں تبدیل کرنے کے عمل پرتوجہ دی جارہی ہے اور 31 جولائی2025 تک 4,72,480 دیہی علاقوں کو او ڈی ایف ماڈل گاؤں یعنی کھلے میں رفع حاجت سے پاک گاؤں قرار دیا گیا ہے ۔
حکومت ہند ریاستوں اورمرکز کے زیر انتظام علاقوں کو او ڈی ایف پلس سرگرمیوں سمیت ایس بی ایم (جی) کے نفاذ میں مالی اور تکنیکی مدد فراہم کررہی ہے ۔
نامناسب جغرافیائی حالات (پہاڑی خطہ ، بکھرے ہوئے گاؤں، بستیاں، گھر ، سڑک رابطہ وغیرہ) اور اتراکھنڈ سمیت پہاڑی ریاستوں میں او ڈی ایف پلس سرگرمیوں کے حصول کے لیے صفائی ستھرائی کی سرگرمیوں (خاص طور پر ٹھوس اور مائع فضلہ کے بندوبست) کے عمل کو انجام دینے میں بڑے چیلنجز ہیں ۔ حکومت ہند نے اس طرح کے چیلنجوں سے ٹمٹنے کے لیے درج ذیل اقدامات کیے ہیں: -
دیہی ترقی کے محکمے اور پنچایتی راج کے محکمے سمیت تمام متعلقہ محکموں کے ساتھ خصوصی ہم آہنگی قائم کرنا۔
دیہی علاقے میں صفائی ستھرائی کے ڈھانچے اور کمیونٹی کی شمولیت کے آپریشن اور دیکھ بھال کے لیے پنچایتی راج محکمہ کی شمولیت ۔
غیر نامیاتی فضلہ کے بندوبست اورپلاسٹک فضلہ کے بندوبست کے لیے انجام دی جانے والی سرگرمیوں سے متعلق پنچایتی راج کے محکمہ کے ساتھ طریقہ کار تیار کرنا ۔
یہ معلومات ٹیکسٹائل کے وزیر مملکت جناب وی سومنّا نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں فراہم کیں ۔
****
ش ح۔م م ع۔ ش ت
U NO: 4023
(Release ID: 2152252)
Read this release in:
Hindi