محنت اور روزگار کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

نیشنل کیریئر سروس ( این سی ایس ) پورٹل


این سی ایس  پورٹل پر 6.43 کروڑ سے زائد اسامیاں فراہم کی گئی ہیں

پورٹل پر 48 لاکھ سے زائد آجر رجسٹرڈ ہیں

روزگار کے مواقع بڑھانے کے لیے نمایاں کمپنیوں کے ساتھ 25 سے زائد مفاہمت ناموں پر دستخط کیے گئے ہیں

Posted On: 04 AUG 2025 5:06PM by PIB Delhi

محنت اور روزگار کی  وزیر مملکت محترمہ شوبھا کراند لاجے نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں بتایا کہ نیشنل کیریئر سروس ( این سی ایس ) پورٹل ایک جامع پلیٹ فارم ہے ، جو کیریئر سے متعلق خدمات فراہم کرتا ہے، جن میں نجی اور سرکاری شعبوں کی نوکریوں کی معلومات، آن لائن اور آف لائن روزگار میلوں کی تفصیلات، نوکری کی تلاش اور میچنگ، کیریئر کاؤنسلنگ، پیشہ ورانہ رہنمائی، مہارت کی تربیتی کورسز اور روزگار کے مواقع بڑھانے کے پروگرام شامل ہیں، یہ سب کچھ ڈیجیٹل پلیٹ فارم [www.ncs.gov.in] کے ذریعے فراہم کیا جاتا ہے۔

پورٹل میں بہتری لانا ایک مسلسل عمل ہے۔ حالات اور ضرورت کے مطابق، جدید دستیاب ٹیکنالوجی کے استعمال سے وقتاً فوقتاً تبدیلیاں اور اپڈیٹس کی جاتی ہیں۔ نیشنل کیریئر سروس ( این سی ایس ) پورٹل میں شامل تازہ ترین فیچرز میں مصنوعی ذہانت ( اے آئی ) پر مبنی بایو ڈاٹا  بنانے کی سہولت، اسامیاں/ بایو ڈاٹا  شیئر کرنے کی سہولت، تاثرات / تجاویز کا میکانزم،  تصدیق کا موثر نظام، کثیر لسانی سہولت وغیرہ شامل ہیں۔

14 جولائی ، 2025 ء تک، نیشنل کیریئر سروس ( این سی ایس ) پورٹل پر 6.43 کروڑ سے زیادہ اسامیاں (جن میں سرکاری اور  نجی سیکٹر کے ادارے شامل ہیں) دستیاب کی گئی ہیں۔

نیشنل کیریئر سروس ( این سی ایس ) پورٹل اپنے رجسٹرڈ صارفین بشمول درج فہرست ذاتوں/ درج فہرست قبائل ( ایس سی / ایس ٹی ) کے امیدواروں کو آن لائن/ آف لائن کیریئر کاؤنسلنگ اور پیشہ ورانہ رہنمائی کی خدمات فراہم کرتا ہے۔ نیشنل کیریئر سروس ( این سی ایس) پورٹل پر 1182 سے زیادہ کیریئر کاؤنسلرز کو شامل کیا گیا ہے۔ اب تک 41 لاکھ سے زیادہ آن لائن/ آف لائن کیریئر رہنمائی سے متعلق سیشنز منعقد کیے جا چکے ہیں۔

نجی اور سرکاری آجر کمپنیوں / اداروں / پورٹلز/ پلیٹ فارمز کے ساتھ مفاہمت ناموں ( ایم او یوز ) پر دستخط کرنا، روزگار کے مواقع بڑھانے کے لیے وزارت کی سرکاری و نجی شراکت داری کو مضبوط بنانے کی حکمت عملی کا حصہ ہے۔ اب تک ٹی سی ایس آئی او این ، کیوکر ، فاؤنڈ اِٹ (مانسٹر )،  اے پی این اے ،  سویگی ،ریپڈو ، امازون ، سائگنس اجالا گروپ آف ہاسپٹلس وغیرہ جیسی کمپنیوں کے ساتھ 25 سے زیادہ مفاہمت ناموں ( ایم او یوز ) پر دستخط کیے جا چکے ہیں تاکہ نیشنل کیریئر سروس ( این سی ایس )  پورٹل پر فراہم کی جانے والی خدمات مثلاً  نوکریوں کی فہرستوں کا انضمام، مہارت کی تربیت کے پروگرام، اور اضافی کیریئر کاؤنسلنگ کی فراہمی کو وسعت دی جا سکے۔

10 جولائی ، 2025 ء تک، نیشنل کیریئر سروس ( این سی ایس ) پورٹل پر 48 لاکھ سے زیادہ آجر رجسٹرڈ ہو چکے ہیں۔ سال وار تفصیلات درج ذیل ربط پر دستیاب ہیں:

https://www.ncs.gov.in/_layouts/15/ncsp/ViewStaticReport.aspx

 

.................. . ............................................. . ......................

( ش ح ۔ م ع  ۔ ع ا )

U. No. 4012


(Release ID: 2152217)
Read this release in: Tamil , English , Hindi