وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

سینٹر فار جوائنٹ وارفیئر اسٹڈیز اپنی پہلی سالانہ ٹرائڈنٹ لیکچر سیریز کا نئی دہلی میں آغاز کرے گا

Posted On: 04 AUG 2025 4:37PM by PIB Delhi

سینٹر فار جوائنٹ وارفیئر اسٹڈیز (سی ای این جی او ڈبلیو ایس) اپنے یوم تاسیس کے موقع پر 5 اگست 2025 کو مانیکشا سینٹر ، دہلی کینٹ میں پہلی سالانہ ٹرائڈنٹ لیکچر سیریز (اے ٹی ایل ایس) کا افتتاح کرے گا ۔  چیف آف ڈیفنس اسٹاف (سی ڈی ایس) جنرل انل چوہان ‘ڈومینیٹنگ دی فیوچر بیٹل اسپیس’ یعنی ‘مستقبل کے میدان جنگ پر غلبہ اورحکمرانی’کے موضوع پر افتتاحی خطبہ دیں گے، جس میں جنگ کے بدلتے ہوئے کردار ، تکنیکی تبدیلیوں اور تیزی سے متنازعہ اسٹریٹجک ماحول میں بغیر کسی رکاوٹ کے مشترکہ قوت کے انضمام کے لیے ضروری بات چیت پر غور و خوض کیا جائے گا۔

اس تقریب کی ایک بڑی خاص بات یہ ہے کہ ‘مینڈ-ان مینڈ ٹیمنگ’ یعنی ‘انسانی اور بغیر انسانی عملے والے آلات کی ٹیم ورک’سے متعلق ‘جنرل بپن راوت پیپر’  کا اجرا کیا جائے گا ، جس میں ہندوستان کے پہلے سی ڈی ایس جنرل بپن راوت کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا  اورشمولیت، افواج کی تجدید کاری اور مربوط اصول و ضوابط  کے بارے میں ان کا نظریہ بات چیت کے سلسلے کو جاری رکھے ہوئے ہے۔  اس پروگرام میں سینئر فوجی قیادت مختلف موضوعات پر سامعین سے خطاب کریں گے ، جن میں ‘ڈپٹی چیف آف انٹیگریٹڈ ڈیفنس اسٹاف کی طرف سے مستقبل کی جنگ میں انڈین ہیریٹیج اسٹیٹ کرافٹ  کے موضوع پر  اور چیف آف انٹیگریٹڈ ڈیفنس اسٹاف کی طرف سے ‘ ٹرائی سروسز ریفارمز میں ایمرجنسی’ کے موضوع پر خطابات شامل ہیں ۔

****

 

ش ح۔م م ع۔ ش ت

U NO: 4007


(Release ID: 2152161)
Read this release in: English , Hindi , Tamil