اسٹیل کی وزارت
گھریلو اسٹیل کی پیداوار میں اضافہ
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
01 AUG 2025 4:53PM by PIB Delhi
ا سٹیل اور بھاری صنعتوں اورا سٹیل کے وزیر مملکت جناب بھوپتیراجو سرینواسا ورما نے راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں کہا کہ پی ایم گتی شکتی اور نیشنل انفراسٹرکچر پائپ لائن ملک میں بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں کی مربوط منصوبہ بندی اور ہم آہنگی کے ساتھ عمل درآمد کو یقینی بناتی ہیں اور اعلیٰ معیار کا انفراسٹرکچر فراہم کرنے کا تصور پیش کرتی ہیں۔ اسٹیل ایک غیر منظم(ڈی ریگولیٹڈ) شعبہ ہے اور حکومت اس شعبے کی ترقی کے لیے موزوں پالیسی ماحول فراہم کرنے کے سلسلے میں سہولت کار کا کردار ادا کرتی ہے۔ اسٹیل پلانٹ کے قیام سے متعلق فیصلے صنعتی ادارے خود تکنیکی و تجارتی عوامل مثلاً مارکیٹ کی طلب، خام مال کی دستیابی، لاجسٹکس کی ضروریات وغیرہ کو مدنظر رکھتے ہوئے کرتے ہیں۔ فی الحال کسی بھی اسٹیل پیداواری کلسٹر کی تجویز یا قیام عمل میں نہیں لایا گیا ہے۔اسٹیل کے شعبے کی ترقی کے لیے حکومت نے درج ذیل اقدامات کیے ہیں:-
حکومت نے اسٹیل کے شعبے کو فروغ دینے اور درآمدات میں کمی لانے کے لیے درج ذیل اقدامات کیے ہیں:
- گھریلو طور پر تیار کردہ آئرن اور اسٹیل مصنوعات(ڈی ایم آئی اینڈ ایس پی) پالیسی کا نفاذ، جس کا مقصد حکومت کی خریداری میں ‘میڈ اِن انڈیا’ اسٹیل کو فروغ دینا ہے۔
- خصوصی اسٹیل کے لیے پروڈکشن لنکڈ انسینٹو (پی ایل آئی) اسکیم کا آغاز، تاکہ ملک کے اندر ‘اسپیشلٹی اسٹیل’ کی تیاری کو فروغ دیا جا سکے اور درآمدات میں کمی کی جا سکے، نیز سرمایہ کاری کو راغب کیا جا سکے۔
- مرکزی بجٹ میں بنیادی ڈھانچے کی توسیع پر زور، جس نے اسٹیل کی کھپت میں اضافہ کیا ہے۔
- خام مال جیسے کہ فیرو-نکل اور فیرس اسکریپ کی درآمدات پر بنیادی کسٹمز ڈیوٹی میں مناسب رد و بدل، تاکہ پیداواری لاگت میں کمی لائی جا سکے۔
- اسٹیل امپورٹ مانیٹرنگ سسٹم(ایس آئی ایم ایس) کو ازسر نو ترتیب دینا، تاکہ درآمدات کی باریک تفصیلات حاصل ہو سکیں اور ملکی اسٹیل صنعت کو معلومات فراہم کی جا سکیں۔
سبز اسٹیل(گرین اسٹیل) ٹیکنالوجیز کو اپنانے اور فروغ دینے کے موجودہ حالات اور صنعت کو کاربن پر مبنی طریقوں سے منتقلی کے لیے فراہم کی جانے والی مراعات درج ذیل ہیں:-
- اسٹیل کی وزارت نے کم اخراج والے اسٹیل کی وضاحت اور درجہ بندی کے لیے معیارات فراہم کرنے کے لیے گرین اسٹیل کے لیے ٹیکسانومی جاری کی ہے۔
- اسٹیل کی وزارت نے "ہندوستان میں اسٹیل سیکٹر کو گریننگ: روڈ میپ اور ایکشن پلان" کے عنوان سے ایک رپورٹ جاری کی ہے جو 2070 تک خالص صفر کے ہدف کی طرف، سبز اسٹیل اور پائیداری کے لیے مستقبل کا روڈ میپ فراہم کرتی ہے۔
- اسٹیل کی وزارت کو نیشنل گرین ہائیڈروجن مشن کے تحت مالی سال 2029-30 تک اسٹیل کے شعبے میں گرین ہائیڈروجن کے استعمال کے لیے پائلٹ پروجیکٹوں کے نفاذ کے لیے 455 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔ وزارت اسٹیل نے نئی اور قابل تجدید توانائی کی وزارت کے ذریعے شروع کیے گئے نیشنل گرین ہائیڈروجن مشن کے تحت اسٹیل کے شعبے میں ہائیڈروجن کے استعمال کے لیے پائلٹ پروجیکٹوں کے نفاذ کے لیے پانچ پائلٹ پروجیکٹوں کو نوازا ہے۔
- نئی اور قابل تجدید توانائی کی وزارت کے ذریعہ جنوری 2010 میں شروع کیا گیا قومی شمسی مشن، شمسی توانائی کے استعمال کو فروغ دیتا ہے۔
- کاربن کریڈٹ ٹریڈنگ اسکیم(سی سی ٹی ایس) کو بجلی کی وزارت نے 28 جون 2023 کو مطلع کیا ہے، جو ہندوستانی کاربن مارکیٹ کے کام کاج کے لیے ایک مجموعی فریم ورک فراہم کرتا ہے۔
********
ش ح۔ ش ت ۔ رض
3895U-
(ریلیز آئی ڈی: 2152062)
وزیٹر کاؤنٹر : 15