قومی سلامتی کونسل سیکرٹریٹ
azadi ka amrit mahotsav

نیشنل سائبر سکیورٹی ایکسرسائز- 2025 ابھرتے ہوئے خطرات پر خصوصی تزویراتی توجہ کے ساتھ اختتام پذیر

Posted On: 01 AUG 2025 9:36PM by PIB Delhi

نیشنل سیکورٹی کونسل سکریٹریٹ ( این ایس سی ایس) اور نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی (آر آر یو) نے انڈیا نیشنل سائبر سیکورٹی ایکسرسائز - 2025 کا مشترکہ طور پر  منعقد  ہندوستان کے سائبر سکیورٹی کے منظر نامے میں ایک تاریخی  انعقاد  کے  ساتھ  کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔ اس میں 600 سے زائد شرکاء نے شرکت کی، جن میں سائبر سکیورٹی کے پیشہ ور افراد، پالیسی ساز، دفاعی عملے، اکیڈمی اور صنعت کی اہم شخصیات  نے شرکت کی ۔ اس سال کی مشق میں صنعتی کنٹرول سسٹمز (آئی سی ایس) کی حفاظت اور مصنوعی ذہانت (اے آئی) سے پیدا ہونے والے سائبر خطرات کا مقابلہ کرنے پر خصوصی توجہ مرکوز کی گئی۔ جیسے کہ مخالفانہ حملوں اور ڈیپ فیک ہیرا پھیری کے ساتھ ساتھ سکیورٹی آپریشن سینٹر (ایس او سی)، اے پی آئی سکیورٹی، ریورس انجینئرنگ مالویئر تجزیہ ( آر ای ایم اے) اور ڈجیٹل فارنسک  و واقعاتی رد عمل (ڈی ایف آئی آر)  کو کوور کرنے والے  ماڈیول بھی شامل کئے گئے ۔

اس مشق کی تکمیل کرتے ہوئے انڈیا سی آئی ایس او کنکلیو اور انڈیا سائبر سکیورٹی اسٹارٹ اپ نمائش نے اسٹریٹجک ڈائیلاگ کے لیے اہم پلیٹ فارم کے طور پر کام کیا۔ جانکاری  کے تبادلے کو قابل بنایا اور جدید اختراعات کی نمائش کی جو ہندوستان کے سائبر سکیورٹی ماحولیاتی نظام کو مضبوط کرنے کے لیے تیار ہیں۔

اسٹریٹجک ایکسرسائز ( ایس ٹی آر اے ٹی ای ایکس) سیگمنٹ نے قومی سطح کے سائبر خطرے سے متعلق  جعلی و مصنوعی منظرناموں کے ذریعے انٹر ایجنسی کوآرڈی نیشن، بحران کے انتظام اور حقیقی وقت میں ردعمل کی صلاحیتوں کا سختی سے تجربہ کیا۔ یہ جزو حالات سے متعلق آگاہی کو فروغ دینے اور اجتماعی سائبر دفاعی تیاریوں کو بڑھانے میں اہم کردار ادا کرتا تھا۔

قومی سلامتی کے نائب مشیر اور مہمان خصوصی جناب ٹی وی روی چندرن نے اس موقع پر ایک متاثر کن اختتامی خطاب کیا۔ انہوں نے قومی سلامتی کے فریم ورک میں سائبر خطرات کے ابھرتے ہوئے نمونوں کو شامل کرنے کی فوری ضرورت پر زور دیا۔ جناب  روی چندرن نے بڑھتے ہوئے پیچیدہ سائبر چیلنجوں کا سامنا کرتے ہوئے ملک کی ڈجیٹل خودمختاری کی حفاظت کے لیے  مستحکم عزائم ، ایجنسیوں کے درمیان زیادہ ہم آہنگی اور مسلسل اختراع پر زور دیا۔

میجر جنرل منجیت سنگھ، جوائنٹ سکریٹری (سائبر)،این ایس سی ایس نے مشق سے حاصل ہونے والے سبق کا گہرائی سے تجزیہ پیش کرتے ہوئے، سائبر خطرات میں ابھرتے ہوئے رجحانات اور انکولی، لچکدار حفاظتی میکانزم کی تعمیر کے لیے اس کی ضرورت پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے مخالفین سے آگے رہنے کے لیے مسلسل صلاحیتوں کی تعمیر، خطرے کی انٹیلی جنس شیئرنگ اور جدید ٹیکنالوجی کو اپنانے کی اہمیت پر زور دیا۔

پروفیسر کلپیش واندرا، پرو وائس چانسلر، نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی نے قومی سائبر سیکورٹی کی صلاحیتوں کو اپ گریڈ کرنے میں اکیڈمیوں کے اہم کردار پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ اختراعات، تحقیق اور بین الضابطہ تعاون کو فروغ دینا مستقبل کے چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کے قابل مضبوط سائبر سکیورٹی ورک فورس تیار کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔

کرنل دیباشیش بوس، ڈائریکٹر، این ایس سی ایس نے تمام شرکاء، شراکت دار تنظیموں اور خاص طور پر نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کی انتھک کوششوں کے لیے تہہ دل سے شکریہ ادا کیا جنہوں نے اس ایکسرسائز  کی میزبانی اور معاونت میں اہم کردار ادا کیا۔ انہوں نے تقریب کو کامیاب بنانے میں اجتماعی لگن اور پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا۔

نیشنل سائبر سکیورٹی ایکسرسائز-2025 کے اختتام کے ساتھ یہ ایونٹ تعاون، اختراع اور مضبوط قومی تیاری کی میراث چھوڑتا ہے، جس سے ایک محفوظ اور خود انحصار ڈجیٹل انڈیا کی راہ ہموار ہوتی ہے۔

i.jpg

j.jpg

 

******

ش ح- ظ ا-ش ب ن

UR No.3891


(Release ID: 2152043)
Read this release in: English , Hindi