وزارت ماہی پروری، مویشی پروری و ڈیری
مرکزی وزیر جناب راجیو رنجن سنگھ کی صدارت میں iGOT کرم یوگی جائزہ اجلاس؛ مشن کرم یوگی کے تحت ماہی گیری کے شعبے میں ڈیجیٹل مہارتوں کی ترقی میں تیزی
Posted On:
01 AUG 2025 4:58PM by PIB Delhi
ماہی گیری کے محکمے کے لیے iGOT کرم یوگی پلیٹ فارم پر جائزہ اجلاس یکم اگست 2025 کو کرشی بھون، نئی دہلی میں منعقد ہوا۔ اس اجلاس کی صدارت ماہی گیری، مویشی پروری اور ڈیری (ایم او ایف اے ایچ اینڈ ڈی) کی وزارت اور وزارت پنچایتی راج کے مرکزی وزیر جناب راجیو رنجن سنگھ نے کی۔ اس موقع پر وزیر مملکت برائے ایم او ایف اے ایچ اینڈ ڈی اور وزارت پنچایتی راج، پروفیسر ایس پی سنگھ بگھیل، وزیر مملکت برائے ایم او ایف اے ایچ اینڈ ڈی اور وزارت اقلیتی امور، جناب جارج کوریئن، سیکریٹری (ماہی گیری) ڈاکٹر ابھیلکش لکھّی اور محکمہ کے دیگر اعلیٰ افسران نے بھی شرکت کی۔
ایم او ایف اے ایچ اینڈ ڈی کے اقتصادی مشیر، جناب اجے سریواستو نے ایک تفصیلی پریزنٹیشن پیش کی جس میں iGOT کرم یوگی پلیٹ فارم سے متعلق صارفین کی شرکت، فیڈبیک، اور پلیٹ فارم کے تجزیاتی پہلوؤں کو اجاگر کیا گیا۔ مشن کرم یوگی کے تحت یہ ایک اہم ڈیجیٹل لرننگ پہل ہے جو ملک بھر میں ماہی گیری کے اہلکاروں کی صلاحیتوں میں اضافے اور تربیت کے لیے ایک انقلابی کردار ادا کر رہی ہے۔ محکمے نے ہیڈکوارٹر سطح پر 100 فیصد اور ماتحت دفاتر میں 85 فیصد شمولیت حاصل کر لی ہے، جبکہ باقی ہدف بھی جلد مکمل ہونے کی توقع ہے۔ مرکزی وزیر نے اب تک کی پیش رفت کو سراہا اور ہدایت دی کہ جلد از جلد مکمل کوریج حاصل کی جائے۔ انہوں نے اجلاس کے دوران حاصل ہونے والے فیڈبیک کا خیر مقدم کیا اور یقین دہانی کرائی کہ اہم تجاویز کو معزز وزیر اعظم کی خدمت میں پیش کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ، جناب راجیو رنجن سنگھ نے ہدایت دی کہ اجلاس کے نتائج پر ایک تفصیلی نوٹ کابینہ سیکریٹریٹ، کیپیسٹی بلڈنگ کمیشن (سی بی سی) اور محکمہ برائے پرسنل اینڈ ٹریننگ (ڈی او پی ٹی) کو ضروری کارروائی کے لیے ارسال کیا جائے۔ وزیر موصوف نے باہمی سیکھنے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے محکمہ جاتی نالج شیئرنگ سیشن کو ماہانہ بنیادوں پر ادارہ جاتی شکل دینے کی ہدایت دی۔ اجلاس کے دوران iGOT پلیٹ فارم کے تحت تربیتی نظام کو مزید مضبوط بنانے کے لیے مختلف آرا اور تجاویز پیش کی گئیں۔ شرکا نے iGOT موبائل ایپلیکیشن کی افادیت کو بہتر بنانے اور صارف دوست تجربہ فراہم کرنے کی سفارش کی۔ ماہی گیری اور آبی زراعت کے شعبوں میں جدید اور تکنیکی کورسز کی شمولیت پر زور دیا گیا۔ آن لائن اور آف لائن طریقوں کو ملا کر ہائبرڈ لرننگ ماڈل اپنانے کی تجویز بھی دی گئی تاکہ عملی نتائج میں بہتری لائی جا سکے۔
سیکریٹری ڈاکٹر ابھیلکش لکھّی نے مؤثر اور لچکدار افرادی قوت کی تیاری میں منظم ڈیجیٹل تربیت کے طویل مدتی فوائد پر روشنی ڈالی۔ یہ بھی کہا گیا کہ مستقبل کے کورسز کی تیاری میں برآمد کنندگان، کوآپریٹیو اور ماہی گیری کے کاروباری اداروں جیسے اہم بیرونی فریقین کی ضروریات کو بھی مدنظر رکھا جانا چاہیے تاکہ تربیت کا اثر پورے شعبے پر مرتب ہو۔ اجلاس میں محکمہ نے iGOT کرم یوگی کے ذریعے ڈیجیٹل لرننگ کو فروغ دینے اور مستقبل کے تقاضوں سے ہم آہنگ، شہری و اسٹیک ہولڈر مرکوز ماہی گیری انتظامیہ کی تعمیر کے عزم کا اعادہ کیا۔
***********
ش ح۔ ف ش ع
U: 3835
(Release ID: 2151646)